پیلنا کے معنی

پیلنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پیل (ی مجہول) + نا }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |پڈ| سے اردو میں ماخوذ |پیل| کے ساتھ علامتِ مصدر |نا| ملنے سے |پینا| حاصل ہوا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ڈنڑ) دنڈ نکالنا","آگے یا پیچھے ہٹانا","تیل نکالنا","داخل کرنا","دھکا مارنا","کولہو میں پیسنا"]

پڈ پیلْنا

اسم

فعل متعدی

پیلنا کے معنی

١ - سینے سے زور لگا کر کسی چیز کو جگہ سے ہٹانے کے لیئے بڑھنا، ریلنا، دھکیلنا۔

"یہ اُسے ریلتا ہوا لے جاتا ہے اور وہ اسے پیلتا ہوا لے آتا ہے۔" (١٩٦٢ء، وساقی، کراچی، جولائی، ٥٣)

٢ - بیلن یا کولھو یا مشین میں مقرر طریقے سے دبا دبا کر عرق یا تیل نکالنا (گنے اور تلہا وغیرہ کے لیے مستعمل)۔

"ایکھ کے دنوں میں کسی کی ایکھ پیلتا، یا فصل کی رکھوالی کرتا۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، زادِراہ، ١٠)

٣ - سینے کے مقابل دونوں ہاتھوں کے نیچے اینٹیں رکھ کر پورے بدن کو پاؤں کے انگوٹھوں کے بل پیچھے کھینچنا پھر سینے کو زمین سے قریب کر کے آگے کی طرف لے جانا، ڈنٹر پیلنا، ڈنٹر کرنا۔ (نوراللغات)

 حسن میں تو نے سب کو جو پیلا کوئی عاشق ہے تیرا البیلا (١٨٥٧ء، بحرالفت، ٥٢)

٤ - [ مجازا ] پیچھے ہٹا دینا، شکست دینا، ہرا دینا۔

پیلنا english meaning

fields of knowledgesciencesto crushto impelto pressto pushTo shoveto stuffto thrust

شاعری

  • مرزا تو آؤلی کی طرح خود کبھی نہ بن
    کیا جانیے کون سا کھیت پیلنا پڑے

محاورات

  • املی کے پتے پر ڈنڈ (ڈنڑ) پیلنا
  • نالی کے ڈنڑ پیلنا
  • کولھو میں پیل ڈالنا یا پیلنا

Related Words of "پیلنا":