پیندا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word pēndā meanings and details

پیندا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پیں (ی مجہول) + دا }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |پرانت + کہ| سے اردو میں ماخوذ |پیند| کے ساتھ لاحقہ تذکیر |ا| ملنے سے |پیندا| بنا۔ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٥٦ء کو "مجموعہ فوائد البعیان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پائینِ ظرف","توپ یا بندوق کی کوٹھی","ظرف کے نیچے کا حصہ","کسی چیز کا نیچے کا حصہ (برتن۔ صندوق۔ ہنڈیا وغیرہ کا)","کسی چیز کی بیٹھک"]

پرانت+کہ پینْدا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : پینْدے[پیں (ی مجہول)+ دے]
  • جمع : پینْدے[پیں (ی مجہول)+ دے]

پیندا کے معنی

١ - ظرف یا بیٹھک دار چیز کا وہ حصہ جو زمین یا جگہ پر رکھا جائے، تلا، تلی؛ اندرونی سطح کا نچلا حصہ۔

"طباق کا، جس جگہ سے نوالہ لیا گیا تھا پیندا نظر آنے لگا۔" (١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ٦٦١:٢)

٢ - لکڑی کی دھنی یا لوہے کی موٹی سلاخ وغیرہ کا وہ حصہ جو زمین سے متصل یا زمین کے اندر ہے؛ درخت کی جڑ۔

"تمام بانس پیندے کے پاس سے قطع کر دیے جائیں۔" (١٩٠٦ء، تربیت جنگلات، ١٧٠)

٣ - پانی کی تہہ، زمین کی تہہ۔

"یہ ناہوائی تنفس اس وجہ سے واقع ہوتا ہے کہ تالابوں کے پیندوں پر الجی کے ان گروہوں کی موجودگی کی بنا پر آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔" (١٩٦٨ء، بے تخم نباتیات، ٣٣:١)

٤ - کسی چیز کی بیٹھک یا نچلا حصہ

"پردہ دماغ کے اوپر کی طرف پتلا اور شفاف لیکن دماغ کے پیندے پر موٹا اور دھندلا ہوتا ہے۔" (١٩١٤ء، فلسفۂ جذبات، ٤٥)

٥ - رحم کا وہ حصہ جو نالو ہی نالوں کے اوپر ہے۔ (ماخوذ : اصول فن قبالت، 23)۔

پیندا کے مترادف

تہ, تلا

بیٹھک, پرانتک, تلا, تَلا, تَلی, تہ, جڑ, حصۂاسفل, سافِل, مقعد

پیندا or pēndā english Translation

the bottomThe bottom.

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!