پیوست کے معنی
پیوست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَے (ی لین) + وَسْت }
تفصیلات
iفارسی مصدر |پیوستن| سے صفیہ ماضی مطلق واحد غائب |پَیَوسْت| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "نور نامہ" میں تحریراً مسعتمل ملتا ہے۔, m["جڑا ہوا","ملا ہوا"]
پیوستن پَیوسْت
اسم
صفت ذاتی
پیوست کے معنی
١ - ملا ہوا، جڑا ہوا، چپکا ہوا، بلا فاصلہ متصل، بیٹھا ہوا، گڑا ہوا، اس طرح ٹھسا ہوا کہ ایک جان ہو۔
آیات میں پیوست جو آیا وہ محمدۖ جس نے بشریت کو سجایا وہ محمدۖ (١٩٧٥ء، ارمغان نعت، ٢٢٥)
پیوست کے مترادف
چسپاں, متصل
اتصال, پیوستگی, جوڑ, چسپاں, متصل, مربوط, ملاپ, ملحق
پیوست english meaning
brocadedembroideredfixedJoined
شاعری
- سیر کے قابل ہے دل صد پارہ اَس نخچیر کا
جس کے ہر ٹکڑے میں ہو پیوست پیکاں تیر کا
محاورات
- ایک ایک رگ و پے میں نمک پیوست ہوگیا ہے
- تیر کمان میں پیوست کرنا۔ جوڑنا یا رکھنا