پیٹنا کے معنی

پیٹنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پِیٹ + نا }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |پشٹ| سے ماخوذ |پِیٹ| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامتِ مصدر |نا| لگنے سے |پیٹنا| مصدر بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشنِ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چپٹا کرنا","چوٹ لگانا","چوڑا کرنا","حاصل کرنا","دکھڑا رونا","گوٹ مارنا","ماتم کرنا","ماتم کے لئے سر اور سینے کو کوٹنا","مُہرا مارنا","نوحہ کرنا"]

پشٹ پِیٹْنا

اسم

فعل متعدی

پیٹنا کے معنی

١ - مارنا، جسمانی سزا دینا۔

"اس عرصے میں تم نے کتنی مرتبہ ان کو کلیجے سے لگایا اور کَے دفعہ گھُرکا جھڑکا، ڈانٹا، پیٹا۔" (١٩١٩ء، جوہرِ قدامت، ١٤٦)

٢ - رونا، نوحہ و ماتم کرنا۔

 حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٩٠:٢)

٣ - چپٹا کرنا، چوڑا کرنا، کوٹنا۔

"یہاں بہت سی رکھانیاں بھی دریافت ہوئی ہیں جو کانسے یا تانبے کی گول یا چوکور سریوں کو کاٹ کر یا ان کے سرے پیٹ کر بنائی گئی ہیں۔" (١٩٥٩ء، وادی سندھ کی تہذیب، ٩٧)

٤ - (کسی چیز پر صفائی کی غرض سے کوئی چیز) زور زور سے مارنا۔

"گدے دار سامان، اچھی طرح سے صاف کرنے کے لیے ہوا میں لے جا کر خوب پیٹا جائے۔" (١٩١٦ء، خانہ داری، ١٥٠)

٥ - کمانا، حاصل ہونا۔ (نوراللغات)۔

"ہم تو اسی دن کو پیٹتے تھے خیر خدا بھلا چاہے، کسی کے بُرا چاہنے سے کیا ہوتا ہے۔" (١٩١٠ء، راحت زمانی، ٢٠)

٦ - اندیشہ کرنا، فکر کرنا (عموماً دن وغیرہ کے ساتھ)۔

"ایک بات ہو تو کہوں اور ایک رسم ہو تو پیٹوں، کنبے کا کنبہ، آوے کا آوا ایک رنگ میں رنگا ہوا۔" (١٩١٠ء، لڑکیوں کی انشاء، ١٠)

٧ - جھینکنا، شاکی ہونا، رونا۔

 چھوڑ کر مجھ کو سسکتا تم اگر گھر جاؤ مجھے پیٹو مجھے گاڑو مرا مُردا دیکھو (١٨٣٢ء، دیوانِ رند، ١١٨:١)

٨ - [ کوسنے کے طور پر ] برا چاہنا، موت چاہنا۔

"تنہا مہرے کسی دوسرے مہرے کو نہیں پیٹ سکتے۔" (١٩٣٨ء، آئین اکبری، (فدا علی)، ١، ٤٦٨:١)

٩ - (شطرنج، چوسر وغیرہ میں) گوٹ مارنا، مُہرا مارنا، مات دینا۔

"مسلمانوں کا کام نہیں، یہی میں آج وعظ پیٹ رہی تھی کہ جس طرح ہو ایمان درست کرو۔" (١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ٩٢)

١٠ - سرزنش کرنا، نصیحت کے طور پر کوئی بات کہنا۔

 کیا اتحاد ہے وہ پیٹا جو گاڑ کر مدفن میں ہو گیا ہے ہمارا بدن کبود (١٨٣٢ء، ناسخ، دیوان، ٦١:٢)

١١ - کسی کے ماتم میں سر پیٹنا یا سینہ کوٹنا۔

"ہر چند دلارام، مہ جبیں کو ہٹالے گئی ہے لیکن مہ جبیں بھی دور نہ جائے گی، اپنے وارث کے انتظار میں پیٹ رہی ہو گی۔" (١٨٩٢ء، طلسم ہوشربا، ٢٢:٦)

١٢ - سختی جھیلنا، زحمت اٹھانا۔

پیٹنا english meaning

beatcursedashignoring one|s faultlamentmournpunishstrikethrashthreshtreadtreating any one gently or pardoning

شاعری

  • یہ پاؤں پیٹنا بے فائدہ ہے بس اب تو
    پہنچ چکا ہے سر زخم دل تلک یارو

محاورات

  • اپنا سر کچھ نہیں۔ اپنا سر پیٹنا
  • اپنے ساتھ لپیٹنا
  • ایک کی سیر دو کا تماشا تین کا پیٹنا چار کا سانپا (تین کی موت چوتھے کا جنازہ)
  • پاؤں پیٹنا
  • پرچم کو لپیٹنا
  • پنجے جھاڑ کر پیچھے پڑنا۔ چمٹنا یا لپیٹنا
  • تھپڑی بجانا۔ پیٹنا یا مارنا
  • چھاتی پیٹنا
  • ریڑ پیٹ رہنا یا پیٹنا
  • سر پیٹنا

Related Words of "پیٹنا":