پیچیدگی کے معنی

پیچیدگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پے + چِید + گی }

تفصیلات

iفارسی مصدر |پیچیدن| سے حلیہ تمام |پیچیدہ| میں |ہ| حذف کرکے لاحقہ کیفیت |گی| ملنے سے |پیچیدگی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٩ء کو "رویاے صادقہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

پیچیدن پیچِیدْگی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : پیچیدْگِیاں[پے + چِید + گِیاں]
  • جمع غیر ندائی : پیچِیدْگِیوں[پے + چِید + گِیوں (و مجہول)]

پیچیدگی کے معنی

١ - مڑوڑ، بل۔

"صوت کو دیگر کیفیات بھی عارض ہوتی ہیں یعنی زیری و لمبی پیچیدگی، آخری کیفیت گرانیِ گلو کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے" رجوع کریں: (١٩٣٨ء، آئینِ اکبری (ترجمہ)، ١، ١٨٥:١)

٢ - الجھاو، دقت، مشکل۔

"اکثر اشعار میں جو تعقید اور پیچیدگی رہ جاتی ہے۔ اس کی یہی وجہ ہوتی ہے کہ مضمون کا کوئی ضروری جزو چھوٹ جاتا ہے" (١٩١٢ء، شعر العجم، ٨٥:٤)

پیچیدگی کے مترادف

الجھن

ابہام, البیٹ, الجھاؤ, الجھن, الجھیڑا, اینٹھ, بل, تعقید, دشواری, دقت, لپیٹ, مروڑ, مشکل

پیچیدگی english meaning

complication; intricacydifficulty; abstrusenesscontortionperplexitypreplexityTwistingwinding

شاعری

  • کوئی مرکز ہی نہیں پیدا ہو پھر کیونکر محیط
    جھول ہے پیچیدگی ہے ابتری ہے بھول ہے

Related Words of "پیچیدگی":