پیچیدہ کے معنی
پیچیدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پے + چی + دَہ }
تفصیلات
iفارسی مصدر |پیچیدن| سے صیفہ ماضی مطلق واحد غائب |پیچید| کے ساتھ لاحقۂ حالیہ تمام |ہ| ملنے سے پیچیدہ| حاصل ہوا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو "دیوانِ درد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["الجھا ہوا","دقت طلب","قابل غور و فکر","لپٹا ہوا","مشکل بات جو دقت سے سمجھ میں آئے"]
پیچیدن پیچِیدَہ
اسم
صفت ذاتی
پیچیدہ کے معنی
پیچیدہ تھیں جابجا وہ بیلیں دل جتنے ہوں کا کُلوں میں لے لیں (١٨٨٧ء، ترانۂ شوق، ٢٨)
"اخلاق کے اکثر مرحلے بڑے پیچدہ ہوتے ہیں" (١٩٥٤ء، اکبر نامہ، ١٢٥)
"بعض والیانِ ملک نے تو صاف انکاری جواب دیا، بعض نے پیچیدہ اور گومگو مصلحت آمیز جواب دئیے" (١٩٢٦ء، حیاتِ فریاد، ٦٠)
"سب فوج ایک قطار میں اس پیچیدہ راستے سے ہو کر چل پڑی" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٢٧٨:٢)
"فلسفے کے پیچید اور دقیق مسائل اس طرح آسان کر دئیے کہ افلاطون اور ارسطو کا سارا بھرم کھل گیا" (١٩٠٢ء، علم الکلام، ٧٠:١)
"اون کے عقب دو صاحب، پھر صاحب پولیٹکل اجنٹ بھوپال، پھر ایک افسر نشان پیچیدہ لیے ہوئے پھر میں" (١٨٧٢ء، تاریخ ریاست بھوپال، ٤٤:٣)
انسانی جسم بھاپ کے انجن سے مشابہت رکھتا ہے اگرچہ وہ انجن سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور مکمل ہے" (١٩٤١ء، ہماری غذا، ٤)
پیچیدہ کے مترادف
دقیق
ادق, الجھا, دقیق, لپٹا, لپیٹواں, مشکل, ملفوف
پیچیدہ english meaning
twistedcoiledcomplicated; intricatedifficultcomplicatedfull
شاعری
- تا کرے سبزہ بہ رخسار گل اندام نمود
تا پڑے سنبل پیچیدہ محبوب میں بل