پیڑو کے معنی

پیڑو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پے + ڑُو }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پیٹ + اوکہ| سے ماخوذ |پیڑو| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٧٧٤ء کو "تصویر جاناں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ناف سے نیچے کا حصہ"]

پیٹ+اوکہ پیڑُو

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

پیڑو کے معنی

١ - (انسانی جسم میں) ناف کے نیچے کا حصہ جو کسی قدر ابھرا ہوا ہوتا ہے۔

"پیڑو اُبھرا ہوا، رانیں بھری بھری سانچے کی ڈھلی" (١٨٩٠ء، طلسم ہو شربا، ٢١:٤)

٢ - [ قبالت ] عورت کے پیٹ میں بچے دانی کی جگہ، ناف سے نیچے کا حصہ، پیٹ، کوٹھا۔

"اول پیڑو کی ان جگہوں . کا بیان کرنا جو زچگی کے معاملے سے علاقے رکھتی ہیں" (١٨٤٨ء، اصول فن قبالت، ٦)

٣ - زیرِناف کی جانبی ہڈیاں (اگر وہ زیادہ تنگ ہوں تو وضع حمل آلاتِ جراحی کی مدد سے ہوتا ہے)۔

"عورت کی پیڑو کی خرابی کی وجہ ایک سے زیادہ مرتبہ آپریشن کے ذریعہ یہ وضع حمل کرنا پڑے" (١٩٦٥ء، خاندانی منصوبہ بندی،٨٤)

پیڑو کے جملے اور مرکبات

پیڑو بند, پیڑو کی آنچ

پیڑو english meaning

the belly below the navel

شاعری

  • کیا تعجب ہے اگر دیکھے تو مردہ جی اٹھے
    چین نیفے کی ڈھلک پیڑو پہ آنی آپ کی
  • پیڑو سے ناف تک اک اُٹھتی ہے ہوک ہے ہے
    پھوڑا ہوا ہے دائی بندی کے کیا دھرن میں

محاورات

  • پیڑو پر کی
  • پیڑوں کی آنچ پھر کیا سات پانچ
  • سب پیڑوں میں بڑا جو بڑ۔ اکاس وا کی چوٹی پاتالی واکی جڑ، ہرے ہرے پتے لال لال پھر۔ اکبر بادشاہ گیدی خر
  • نیا اتیت پیڑو پرالائو
  • کوکھ ‌کی ‌آنچ ‌سہی ‌جاتی ‌ہے۔ ‌پیڑو ‌کی ‌آنچ ‌نہیں ‌سہی ‌جاتی

Related Words of "پیڑو":