پے[1] کے معنی
پے[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پے }
تفصیلات
iسنسکرت میں لفظ |پرے| سے ماخوذ |پے| اردو میں بطور حرف استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
["پرے "," پے"]
اسم
حرف جار ( واحد )
پے[1] کے معنی
١ - پر، پہ، اوپر، تک۔
اور جب ملائکہ سے رب نے کہا یہ تیرے نائب بنانے والا ہوں اپنا میں زمیں پے (١٩١٧ء، منظوم ترجمۂ قرآن مجید، آغا شاعر، ١٣)
٢ - لیکن، مگر۔
کمر ہر چند نہیں ظاہر پے قد ویسا ہی موزوں ہے میاں کم ہے ترا مصرا (مصرح) پے کوئی کچھ نہیں سکتا (١٧١٨ء، دیوانِ آبرو، ٢)
٣ - سے۔
"دھوبی پے تو کپڑے دھلواتا ہے اور گھوڑے کے تائیں باگ دوڑ سے لے کے میخ سے باندھتا ہے" (١٧٤٦ء، قصہ مہر افروز و دلبر، ٧٧)