چار حرف کے معنی

چار حرف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَار + حَرْف }

تفصیلات

i|چار| سنسکرت زبان کے |چتوار| سے ماخوذ ہے |حرف| عربی زبان کے ثلاثی مجرد سے اسم ہے۔ اردو میں بطور مرکب عددی مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء میں "کلیاتِ ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )

چار حرف کے معنی

١ - لعنت (ل ع ن ت)، برا بھلا (پر کے ساتھ مستعمل)۔

 آ گیا خط سے صفائے حسن پر اے یار حرف اب غرور سادہ روئی پر تمھارے چار حرف (١٩٠٧ء، دفتر خیال، ٧٠)

٢ - مختصر بات، ایک بات۔

 جاتے ہوئے رقیب کے کوٹھے پہ تم مگر سن جاؤ میرے ٹھہر کے زینے پہ چار حرف (١٨٥٦ء، کلیات ظفر، ٥٩:٤)

٣ - اللہ اور محمدۖ،

 روز ازل سے نام محمدۖ کے اے ظفر کندہ ہیں اپنے دل کے نگینے پر چار حرف (١٨٥٦ء، کلیاتِ ظفر، ٥٩:٤)

چار حرف english meaning

(one) leading a life of retirementhermit (one) sitting in solituderecluse

شاعری

  • اس کے عوض تمہیں اب کچھ اور تو کہوں کیا
    پربھیجتا رہوں گا یک چار حرف تم پر
  • ایک کا ہو کے جو نہیں رہتا
    اس پہ ہم چار حرف بھیجتے ہیں
  • چڑھے ذہن پر نہ زبان پر مرے چار حرف وصال جب
    تو پھر آگے کہنے کا لطف کیا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

محاورات

  • اس پر چار حرف بھیجتا ہوں
  • چار حرف بھیجنا