چارٹ کے معنی
چارٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چارْٹ }
تفصیلات
iانگریزی کے اصل لفظ |Chart| سے ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں اپنی اصلی حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٢ء میں "تدریس اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Chart "," چارْٹ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : چارٹْز[چارْٹْز]
- جمع غیر ندائی : چارْٹوں[چار + ٹوں (واؤ مجہول)]
چارٹ کے معنی
١ - وہ خصوصی نقشہ جو جہاز راں کو سمت معلوم کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔
"جہاز رانی کے ماسٹر - کا یہ فرض ہے کہ وہ چارٹ کا مطالعہ کر کے ہواؤں - کی رفتاروں سے آگاہ ہو۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٢٥١)
٢ - خاص حالات تغیرات معلومات وغیرہ پر مبنی خاکہ، تخمینہ حرارت اور قیمت وغیرہ کا ترمیمی نقشہ۔
"تصویروں، ماڈل، چارٹ، خاکہ، نقشہ، غرض ہر چیز سے تمہید میں مدد لی جا سکتی ہے۔" (١٨٦٢ء، تدریس اردو، ١٨٤)
چارٹ english meaning
["chart"]