چارہ جوئی[1] کے معنی
چارہ جوئی[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چا + رَہ + جُو + ای }
تفصیلات
iفارسی زبان کے اسم |چارہ| کے ساتھ |جستنن| مصدر سے فعل امر |جو| بطور لاحقۂ فاعلی لگایا گیا اور آخر پر |ئی| بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٥ء میں "آئینہ ناظرین" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
چارہ جوئی[1] کے معنی
١ - علاج، تدبیر؛ نالش، استغاثہ، (جومظلوم کی طرف سے حاکم کے سامنے بہ طلب انصاف و فیصلہ کیا جائے)؛ فریاد۔
ضرور نہیں کہ کسی عدالت میں چارہ جوئی کی جائے" (١٩٣٣ء، جنایات برجائداد، ١٠٧)
٢ - تدارک یا تلافی، ضرر یا تکلیف سے بچاؤ کی تدبیر، علاج معالجے کی صورت، چارہ سازی۔
تدبیر، تقدیر کے زخموں کی چارہ جوئی سے قاصر ہو گی" (١٩١٢ء، یاسمین، ٢٧)