چالیسواں کے معنی

چالیسواں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چا + لِیس + واں (و مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چتْوارنشت| سے ماخوذ اردو میں |چالیس| بنا اور |واں| بطور لاحقۂ ترتیب تذکیر لگانے سے |چالیسواں| بنا اور اردو میں بطور اسم اور گا ہے صفت کے طور پر مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "تحفۃ المومنین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چالیس سے نسبت رکھنے والا","چہلم کا فاتحہ","چہلم کی فاتحہ","مردے کی سوا مہینے کی فاتحہ","مُردے کی سوا مہینے کی فاتحہ","وہ چیز جس پر چالیس کی گنتی پوری ہو"]

چِتْوارنَشَت چالِیسْواں

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

چالیسواں کے معنی

١ - چالیس سے منسوب یا متعلق، جو ترتیب کے لحاظ سے اُنتالیس کے بعد ہو، جس پر چالیس کی گنتی پوری ہو۔

"اور چاندی میں چالیسواں حصہ زکوٰۃ واجب ہے" (١٩٥٦ء، مشکوٰۃ شریف (ترجمہ)، ٤٢٢:١)

٢ - موت کے تخمیناً چالیس دن گزرنے پر میّت کے سوگ اور فاتحہ کی رسم جس میں برادری کے مرد اور مستورات مرنے والے کے گھر جمع ہوتی ہیں اور کھانا پکا کر مساکین کو کھلاتی ہیں چہلم۔

"کئی دفعہ خیال آیا کہ میاں کی شادی جلدی ہو جائے تو اچھا ہے لیکن . چالیسواں نہیں ہوا ایسا نہ ہو کہ لوگ اعتراض کریں" (١٩٢٤ء، خلیل خاں فاختہ، ٤:١)

چالیسواں english meaning

fortieth(rare) subscription (to periodical)Fortiethfuneral rites on fortieth day after the death (of someone)the fortieh day after the death of a relation or childbirththe fortieth day after the death of a relation of childbirththe fortieth day after the death of a relation or childbirth