چترائی کے معنی
چترائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَت + را + ای }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |چتر| کے ساتھ |ائی| لاحقۂ کیفیت لگانے سے |چترائی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حیلہ بازی","خوش اسلوبی"]
چتر چَتْرائی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
چترائی کے معنی
١ - تیزی، چالاکی، ہوشیاری، دانائی، ہنرمندی (طنزاً) عیاری و حیلہ سازی۔
"سب اس کی چترائی پر دنگ تھے۔" (١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ١٥١)
چترائی کے مترادف
چالاکی, دانائی
تیزی, چابکدستی, چالاکی, دانائی, عیاری, ہنرمندی, ہوشیاری
چترائی english meaning
alertness; expertnessdexteritysmartnessclevernessknowledgewisdomsagacityskilfulnessingenuity; astutenesscunningslynesssubtlycraftinessdeceitroguery
شاعری
- گر و گرو ہے سہیلیاں کی سو چترائی منے نس دن
محمد قطب شہ کون دے ہے اب نیناں کی دوائی - گرو گرو ہے سہیلیاں کی سو چترائی منے نس دن
محمد قطب شہ کوں دے ہے اپ نیناں کی دوائی - گرو گرو ہے سہلیاں کی سو چترائی منے نس دن
محمد قطب شہ کوں دے ہے اپ نیناں کی دوانی
محاورات
- ایک اوڑ چار بید ایک اور چترائی
- مورکھ کو مت سونپ تو چترائی کا کام۔ گدھا بکت ملتے نہیں بدھ گھوڑے کے دام
- واہ بہو تیری چترائی، دیکھا موسا کہ بلائی
- واہ پرکھا تیری چترائی ٹانگا گڑ لادی کھٹائی
- واہ پرکھا تیری چترائی، چون بیچ کر گاجر کھائی
- کرم ریکھ نہ مٹے کرو کوئی لاکھوں چترائی