چرچا کے معنی

چرچا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَر + چا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چرچکہ| سے ماخوذ اردو میں |چَرْچا| بنا جو بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں "دیوانِ ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بات چیت","بدن پر خوشبو یا ابٹنا لگانا","پرستش کرنا (س چَرچ۔ بحث کرنا ۔ گالی دینا)","پوجا کرنا","خوشبو چھڑکنا","سعی (جیسے علم وغیرہ کی)","گزشتہ واقعات کا ذکر","کام کی طرف توجہ"]

چرچکہ چَرْچا

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : چَرْچے[چَر + چے]
  • جمع : چَرْچے[چَر + چے]
  • جمع غیر ندائی : چَرْچوں[چَر + چوں (و مجہول)]

چرچا کے معنی

١ - لگاتار ذکر، عام تذکرہ، عام خبر، شہرت؛ ذکر اذکار؛ بیان و اظہار۔

"اخباروں میں اس کا چرچا مناسب نہیں معلوم ہوتا۔" (١٩٣٥ء، مکاتیب اقبال، ٣٦٨:١)

٢ - رواج؛ ذوق و شوق؛ دستور عام، غلبہ؛ مشغلہ۔

"لکھنے پڑھنے کا چرچا نہ ہونے کی وجہ سے لوگ صرف یادداشتوں پر اعتقاد کرتے تھے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٤:٢)

چرچا کے مترادف

تیز, شہرہ, شہرت, افواہ, دھوم

بحث, پھیلاؤ, تذکرہ, تفتیش, دریافت, دھوم, ذکر, رواج, شہرت, شہرہ, صلاح, غلبہ, گفتگو, مباحثہ, مشغولیت, مشق, مشورہ, مطالعہ, ڈنکا, کوشش

چرچا english meaning

(of wrestlig instructor) give practice (to trainees)excercisegossipmentionpractice holding one|s breathreportrumourTalk

شاعری

  • زینتِ حلقہ آغوش بنو
    دُور بیٹھوگے تو چرچا ہوگا
  • ایک اور دھماکہ ہونے تک

    بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
    اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
    ایک ہی پَل میں
    اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
    ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
    اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
    ساری شامیں کھو جاتی ہیں
    لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
    انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
    جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
    مرنے والے مرجاتے ہیں
    جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
    لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
    اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
    اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
    جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
    ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
    تاکہ وژیول سَج جائے اور
    اعلیٰ افسر
    اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
    ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
    یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
    اُن سے پہلے آپہنچے
    پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
    اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
    حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
    دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
    مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
    سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
    اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
    زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
    حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
    اپنے فرمودات کے اندر
    کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
    خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
    گرجا برسا کرتے ہیں
    اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
    خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
    اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
    اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
    خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
    سب کچھ بُھول کے سونے تک!
    ایک اور دھماکہ ہونے تک!!‌‌‌‌‌‌‌‌‌
  • ہر طرف بیخودی عشق کا چرچا ہے جلیل
    آپ نے نام کیا آپ سے باہر ہوکر
  • آنکھ نہ لگنے سے سب احباب نے
    آنکھکے لگ جانے کا چرچا کیا
  • کوئی چرچا نہ کرے شوق کی مے نوشی کا
    یوں بگڑ جائے گی اک مرد خوش اوقات کی بات
  • خوبیاں لاکھ کسی میں ہوں تو ظاہر نہ کریں
    لوگ کتے ہیں بری بات کا چرچا کیسا
  • ہر بن مو سے دم ذکر نہ ٹپکے خوناب
    حمزہ کا قصہ ہوا‘ عشق کا چرچا نہ ہوا
  • چانڈو خانہ میں مدک خانہ میں میخانہ میں
    جیسا میرا ہے کسی کا نہیں چرچا ایسا
  • کسی نے گٹھری پروسن کی اپنی لا ہاری
    یہ ہار جیت کا چرچا پڑا دوالی کا
  • اے مہر لگے ہاتھ سراپا کی بھی ٹھیرے
    ہر روز تو اس طرح کا چرچا نہیں ہوتا

محاورات

  • بات کا چرچا ہونا
  • چرچا کرنا
  • چرچا ہونا
  • حال کا چرچا ہونا

Related Words of "چرچا":