چست قدم کے معنی
چست قدم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چُسْت + قَدَم }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ لفظ |چست| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ |قدم| بطور صفت لگانے سے مرکب |چست قدم| بنا۔ اس ترکیب میں |قدم| موصوف ہے اور |چست| صفت ہے۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٦١ء میں "سراج الدولہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
چست قدم کے معنی
١ - رعب داب کے ساتھ، حاکمانہ روش؛ شاہانہ انداز۔
"سراج الدولہ چست قدموں سے اس طرح یک بارگی داخل ہوتا ہے کہ سب چونک پڑتے ہیں" (١٩٦١ء، سراج الدولہ، ٨٨٠)