چشم باطن کے معنی
چشم باطن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَش + مے + با + طِن }
تفصیلات
iفارسی زبان کے لفظ |چشم| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم |باطن| لگانے سے اردو میں مرکب |چشمِ باطِن| بنا۔ |چشم| مضاف اور |باطِن| مضاف الیہ ہے اس طرح یہ مرکب اضافی بنا۔ ١٨٨٤ء میں "تذکرہ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
چشم باطن کے معنی
١ - اندر کی آنکھ، دل کی آنکھ؛ روحانی بصیرت۔
"آنحضرتۖ کی فتح روم کی پیشین گوئی پوری ہوئی تو . قریش کی چشم باطن کھل گئی" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٥:٣)