چشم دید کے معنی
چشم دید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَشْم + دِید }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |چشم| کے ساتھ فارسی مصدر|دیدن| سے صیغۂ ماضی مطلق واحد غائب |دید| بنا۔ اس طرح یہ دونوں الفاظ سے مرکب ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٧ء میں "دعوت اسلام" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنکھوں دیکھا"]
اسم
صفت ذاتی
چشم دید کے معنی
١ - آنکھوں دیکھا، مشاہدے میں آیا ہوا، نظر سے گزرا ہوا۔
"تم نے اپنے چشم دید واقعات بیان کیے میں نے کسی کو غلط نہیں کہا۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٣٥:٣)