چشمک بازی کے معنی

چشمک بازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَش + مَک + با + زی }

تفصیلات

iفارسی زبان کے لفظ |چشم| کے ساتھ |ک| بطور لاحقۂ تصغیر و کیفیت لگانے سے |چشمک| بنا اور فارسی مصدر |بازیدن| سے فعل امر |باز| بنا۔ اردو میں بطور لاحقۂ فاعل |باز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |بازی| بنا۔ ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

چشمک بازی کے معنی

١ - آنکھوں کے اشارے، نظر بازی، کنکھیوں سے دیکھنے کا عمل؛ آنکھ سے اشارہ یا طنز کرنے کی عادت۔

 سب کے آگے نہ رہے مجھ سے یہ چشمک بازی تاڑے گا کوئی عیار یہ چتون یہ نظر (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٩٧)