چغتائی آرٹ کے معنی
چغتائی آرٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چُغ + تا + ای + آرْٹ }
تفصیلات
iترکی زبان سے اسم معرفہ |چغتا| کے ساتھ |ئی| لاحقۂ نسبت لگانے سے |چغتائی| بنا اور انگریزی زبان کا لفظ |Art| عربی رسم الخط سے اردو میں مستعمل ہے۔ |چغتائی| کے ساتھ |آرٹ| مل کر مرکب |چغتائی آرٹ| بنا۔ اس ترکیب میں |چغتائی| صفت اور |آرٹ| بطور موصوف لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ ١٩٧١ء میں "ذکر یار چلے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ
چغتائی آرٹ کے معنی
١ - مشہور پاکستانی مصور عبدالرحمٰن چغتائی کی مصوری کا انداز، طرز اور فن۔
"اب چغتائی آرٹ کی موافقت میں چوبیس گھنٹے بولنے لگا، ضرورت ہو یا نہ ہو چغتائی آرٹ کا ذکر۔" (١٩٧١ء، ذکر یار چلے، ٢٢٢)