چلتی کے معنی
چلتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَل + تی }
تفصیلات
١ - سدا رہنے والی، پائدار، مضبوط۔, m["برقي رو","پَمپَتا ہُوا","پھل پھول","جسے تسلی بخش طور پر اور باکفایت استعمال کیا جا سکے","جلد اثر کرنے والا","چلتا ہوا","چلنے والی","خُوش حال","خُوش نَمُو","زمین جو زیر کاشت ہو"]
اسم
صفت ذاتی
چلتی کے معنی
١ - سدا رہنے والی، پائدار، مضبوط۔
چلتی کے جملے اور مرکبات
چلتی پھرتی, چلتی تلوار, چلتی چلاتی, چلتی چیز, چلتی دکان, چلتی ڈور, چلتی رقم, چلتی زمین, چلتی سی, چلتی کسر, چلتی ہوا, چلتی ہوئی
چلتی english meaning
clevercurrent (account money)efficientfacile tongueflourishingflowing (steam)glibnessMovingordinarypassable (coin)plausibility |P|saucythriving (business)usual
شاعری
- جب تیز ہوا چلتی ہے بستی میں سرِ شام
برساتی ہیں اطراف سے پتھر تری یادیں - ایک اور دھماکہ ہونے تک
بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
ایک ہی پَل میں
اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
ساری شامیں کھو جاتی ہیں
لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
مرنے والے مرجاتے ہیں
جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
تاکہ وژیول سَج جائے اور
اعلیٰ افسر
اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
اُن سے پہلے آپہنچے
پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
اپنے فرمودات کے اندر
کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
گرجا برسا کرتے ہیں
اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
سب کچھ بُھول کے سونے تک!
ایک اور دھماکہ ہونے تک!! - مہک وفا کی سدا ساتھ ساتھ چلتی رہے
محبتوں کے سفر کا بخیر ہوا انجام - مہک وفا کی سدا ساتھ ساتھ چلتی رہے
محبتوں کے سفر کا بخیر ہو انجام - اک خوابِ ہنر کی آہٹ سے کیا آگ لہو میں جلتی ہے
کیا لہر سی دل میں چلتی ہے! کیا نشہ سر میں رہتا ہے - کوئی چلے تو زمیں ساتھ ساتھ چلتی ہے
یہ راز ہم پہ عیاں گردِ رہگزر سے ہُوا - برف پر تیرتے روشنی کے بدن چلتی گھڑیوں کی دو سوئیوں کی طرح
دائرے میں صداگھومنے کے لیے آہنی محوروں میں جڑے جائیں گے - میں چپ تھا تو چلتی ہوا رل گئی
زباں سب سمجھتےے ہیں جذبات کی - ڈھونڈا کرو جہان تحیر میں عمر بھر
وہ چلتی پھرتی چھاؤں ہے میں نے کہا نہ تھا - چلتی چاکی دیکھ کے دیا کبیرا روئے
ان پاٹن بچ آئے کے ثابت رہا نہ کوئے
محاورات
- اس عزیز کے کان پر جوں نہیں چلتی
- اس کے کان پر (ایک ) جوں نہیں چلتی (رینگتی)
- بارہ برس کاٹھ میں رہے چلتی دفعہ پاؤں سے گئے
- بندہ کی خدا سے نہیں چلتی
- بندے کی خدا سے نہیں چلتی
- تقدیر کے آگے تدبیر نہیں چلتی
- تقدیر کے آگے نہیں تدبیر کی چلتی
- جس کی جیب چلتی ہے۔ اس کے نو ہل چلتے ہیں
- جوانی کی عمر چلتی چھاؤں
- جھوٹ کی ناؤ نہیں چلتی