چلن کے معنی
چلن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَلَن }
تفصیلات
iاردو زبان کے لفظ |چلنا| مصدر سے حاصل مصدر |چلن| بنا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء کو "بندہ نواز، شکارنامہ" (رسالہ شہباز)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چال ڈھال","روانہ ہونا","روپے پیسے کا دستور","سکہ کا رواج","سیم و زر کا رواج","طرزِ زندگی","طور طریق","غیر مستقل","کفایت شعاری","ہلتا ہوا"]
چلنا چَلَن
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- ["جمع غیر ندائی : چَلَنوں[چَلَنوں (و مجہول)]"]
چلن کے معنی
[" مگر برہمن لوگ کا ہے سخن کہ چوتھے کا منحوس ہے سب چلن رجوع کریں: (١٩٠٢ء، سیرالافلاک، ٥٤)"," رک رک کے کس غرور سے چلتا ہے حلق پر خنجر کا بھی تمھاری طرح ہے چلن خراب (١٩٠٣ء، سفینۂ نوح، ٣٦)","\"جب سے میں بندوق چلانے کے قابل ہوا، اس وقت سے شیر کو کارتوسی بندوق سے مارنے کا چلن ہو گیا۔\" (١٩٤٠ء، مضامین رموزی، ٥٣)","\"اشرفی اور روپے کا چلن ہندوستان میں صدیوں سے تھا۔\" (١٩٣١ء، سکہ اور شرح تبادلہ، ٣)"," ہے چوٹ کھا کے بھی جی کا وہی چلن اب تک گیا نہیں مرے بانکے کا بانکپن اب تک (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٥٨)"]
["\"اب یہ چلن ہیں جو کچھ بنے ان سے پن کراؤ۔\" (١٨٦٨ء، رسوم ہند، ١١٨)"]
چلن کے مترادف
اخلاق, چال, جادہ, رفتار, رسم, شعار, رواج, روش, عادت, کرتوت, دھرم, فیشن
انتظام, انداز, برتائو, جانا, جزرسی, چال, دستور, رائج, رسم, رفتار, رواج, روش, رویہ, سکہ, طریقہ, عادت, لرزاں, ناپائِدار, وضع, ڈھنگ
چلن کے جملے اور مرکبات
چلن دار, چلن کا آدمی, چلن ہار
چلن english meaning
behaviourcharacterconductcoursecurrency (of corn, etc.)currentcustomcustomaryfachionablefashionablefeminine accomplishmentgaitGoingmannerrevolving lamp projecting pictures on shade |~Pچرخ|spinning wheel and its concomitants
شاعری
- پھرے ہے باؤلا سا پیچھے ان شہری غزالوں کے
بیاباں مرگ ہوگا اس چلن سے میر بھی آخر - جب زمانے سے محبت کا چلن مٹ جائے
وقت ایک چال بڑی سوچ کے چل جاتا ہے - نگارانِ چمن اب بھی تبسم کو ترستے ہیں
بہاروں کو چلن سکھلا گئی شاید خزاں اپنا - یہ اہلِ درد ہیں اِن کا چلن ہے سب سے الگ
مکان رکھتے ہیں اور لامکاں میں رہتے ہیں - جن کا دل پاکیزہ ہے جن کا چلن ہے آبدار
وہ عزیزوں کی نگاہوں سے اتر سکتے ہیں - جو وضعداروں کی طینت ہے وہ چلن نہ گیا
عدو سے جھک کے ملی پھر بھی بانکپن نہ گیا - داغ ہے بد چلن تو ہونے دو
سو میں ہوتا ہے اک غلام خراب - حالی جید چلن کی چال چلو
کھوٹے گن اور برے چلن نہ کرو - کیا قہر ہے کہ اس کو سکھاتا ہے ناز حسن
تم چال وہ چلو جو کسی کا چلن نہ ہو - ہم تیوروں سے جان گئے تم ہو چالئے
ممکن نہیں کہ یار چھپے بد چلن کی آنکھ
محاورات
- آپ سے باہر چلنا
- آپ سے چلنا
- آرا (آرے) سر پر چل جانا یا چلنا
- آرا چلنا یا (آرے) زواں ہونا
- آرے (الم) غم کے چلنا
- آرے سر پر چلنا
- آگے پیچھے چلنا
- آگے نہ چلنا
- آندھی اٹھنا (یا چلنا)
- آنکھ بھوں چلنا