چلچلاتی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word chalchalaati meanings and details

چلچلاتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِل + چِلا + تی }

تفصیلات

iاردو زبان کے لفظ|چل چل| (چیل کی آواز) کے ساتھ |انا| بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے |چلچلانا| بنا اور |چلچلانا| سے فعل حال |چلچلاتا| بنا جس کی تانیث |چلچلاتی| ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

["چلچل "," چِلْچِلانا "," چِلْچلاتی"]

اسم

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )

چلچلاتی کے معنی

١ - جس میں گرمی کی شدت ہو، بہت گرم (دھوپ گرمی اور دوپہر کے لیے مستعمل)۔

"یہ تھی وہ آواز جو گرمیوں کی چلچلاتی دوپہر میں لو کے جھونکوں کے ساتھ بیگم صاحبہ کے کان تک پہنچی۔" (١٩٣٨ء، بحرتبسم، ٣٠٩)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!