چلہ کش کے معنی
چلہ کش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چِل + لَہ + کَش }
تفصیلات
iفارسی زبان کے لفظ |چہل| کی تخفیف اردو میں |چل| بنا اور |ہ| بطور لاحقۂ نسبت لگانے |چلَّہ| بنا اور اس کے ساتھ فارسی مصدر |کشیدن| سے فعل امر |کش| بطور اسم فاعل لگانے سے مرکب |چلہ کش| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
چلہ کش کے معنی
١ - چلہ کرنے والا، چلہ کھنیچنے والا، زاہد گوشہ نشین۔
چلہ کش زاہد ہوا مشتاق ہو کر حور کا کیا سہام اللیل سے تاکا نشانہ دور کا (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٩)