چمٹنا کے معنی

چمٹنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِمْٹ + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چپٹ| سے ماخوذ اردو میں |چمٹ| بنا اور |نا| لاحقۂ مصدر لگانے سے |چمٹنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیچھا نہ چھوڑنا","پیچھے پڑنا","چسپاں ہونا","سِر ہونا","گلے لگنا"]

چپٹ چِمْٹ چِمْٹْنا

اسم

فعل لازم

چمٹنا کے معنی

١ - چپٹنا، لپٹنا۔

"ان سے چمٹ گیا اور اپنی عقیدت مندی اور اشتیاق کا اظہار کیا" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ١٠٥)

٢ - پیچھے لگلنا۔

"یہ وہ بلا ہے جو صد یا نوجوانوں کو ایسی چمٹی کہ پیرانہ سالی تک پیچھا نہ چھوڑا" (١٨٨٧ء، جام سرشار، ٢)

٣ - اصرار کرنا۔

"نسیمہ نے چمٹ چمٹ کر ممانی کو ایک رات اور ٹھیرایا" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٩٨)

٤ - واجب الادا ہونا، ذمہ ہونا۔

"لوگوں کے قرض میرے پیچھے چمٹے ہوئے ہیں" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٩٢:١)

چمٹنا english meaning

adhereapproach of deathbe offeredbe pastedcling (to)embracelast gaspslife|s transitorinessstick (to)To adhereto be pastedto clingto embraceto follow close at the heels ofto take in close

محاورات

  • بھوت بن کر چمٹنا
  • بھوت ہو کر چمٹنا یا لپٹنا
  • پنجے جھاڑ کر پیچھے پڑنا۔ چمٹنا یا لپیٹنا
  • جنجال ہو کر چمٹنا
  • جونک ہو کر چمٹنا (لپٹنا)
  • جھاڑو ہو کر چمٹنا یا لپٹنا
  • چچڑی ہوکر چمٹنا ۔ لپٹ جانا یا لپٹنا