چند کے معنی

چند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَنْد }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اپنی اصل حالت اور اصل معنی کے ساتھ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت مستعمل ہے۔ گاہے بطور متعلق فعل بھی استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری(ضمیمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اتنے جیسے دوچند","اتنے گنا","اس قدر","سہ چند","(مرکبات میں) مقدار","بہت سے ہندو ناموں کے آخیر میں استعمال ہوتا ہے","تھوڑے سے","کس قدر","کے بار"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), متعلق فعل

چند کے معنی

["١ - کچھ، تھوڑا۔ (غیر معین تعداد کے لیے)۔","٢ - گُنا (مرکبات میں عدد کے ساتھ مقدار و تعداد ظاہر کرنے کے لیے)۔"]

[" فارغ ہوا رومی سے جو بارہ کو چل دیا مکہ میں پھر قیام رہا چند روز کا (١٩٧٨ء، صدرنگ، ٣٣)","\"اردو خواں طلبا میں دہ چند اضافہ ہو سکتا ہے۔\" (١٩٤٠ء، جائزہ زبان اردو، ٣١٥:١)"]

["١ - کب تک، تاکے، تاچند۔"]

[" اے صبا غیروں کی تربت پہ گل افشانی چند جانب گور غریباں بھی کبھی آیا کرے (١٨٢٤ء، مصحفی، دیوان (انتخاب رامپور)، ٨٨)"]

چند کے مترادف

کئی, متعدد

بہت, چاند, قلیل, متعدد, محدود, معدود, کئی, کتنے, کچھ, کَنے

چند کے جملے اور مرکبات

چند ایک, چند روزہ, چند شوہری, چند لمحہ

چند english meaning

a fewbroken to piecesfewhow longhow manyhow muchhow oftenmanysmashedsome

شاعری

  • ہر چند اس کی تیغِ ستم تھی بلند لیک
    وہ طور بد ہمیں تو قیامت بھلا لگا!
  • اب تو صد چند ستم کرنے لگے تم اے کاش
    عشق اپنا نہ تمہیں میں نے جتایا ہوتا
  • ایسے ہی تیز دست ہو خوں ریزی میں تو پھر
    رکھوگے تیغ جور کی یک چند میان کر
  • مطلق اثر نہ اُس کے دِل نرم میں کیا
    ہر چند تالہائے حزیں عرش تک گئے
  • تھی صبح جو مُنہ کو کھول دینا
    ہر چند کہ تب تھی اک پہر رات
  • بالوں میں اُس کے دل اُلجھا تھا خوب ہوا جو تمام ہوا
    ہر چند میرے حق میں کچھ اس کا ستم نہیں
  • آہ تا چند رہو خانقہ و مسجد میں
    ایک تو صبح گلستان میں بھی شام کرو
  • ذرا ٹھہر کہ کسی گل فروش کے یاں سے
    میں چند ہار خریدوں اُداس گھر کے لئے
  • فرقتیں صدیوں کی دے گا چند لمحوں کا ملاپ
    اس حقیقت کو سمجھنے میں بہت عرصہ لگا
  • گزاری تھیں خوشی کی چند گھڑیاں
    انہیں کی یاد میری زندگی ہے

محاورات

  • آنکھیں چندھیا جانا یا چندھیانا
  • اسپ سن ہم چنداں ترنبوو
  • ایک سے دہ چند (ایک ہزار) ہونا
  • بات چندرا کے کہنا
  • بات میں ہندی کی چندی نکالنا
  • بال کی کھال ہندی کی چندی
  • بتی لے کر چندھیر ڈھونڈنا
  • بدنام کنندہ نکونامے چند
  • بڈوں کو ہووے دکھ بڈا چھوٹوں سے دکھ دور۔ تارے سب تیارے رہیں گے چندر اور سور
  • پر گھر کو دیں موسل چند

Related Words of "چند":