چنڈال کے معنی

چنڈال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَن + ڈال }

تفصیلات

iسنسکرت میں بالکل اسی طرح مستعمل ہے وہاں سے اردو زبان میں داخل ہوا اور ١٤٣٥ء میں "کدم راو پدم راو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ادنٰی ذات کا ہندو","ایک نیچ قوم جو سور چراتی ہے","بد اختر","بد وضع","دوغلا ہندو","دوغلی ذاتوں میں سب سے گھٹیل ذات","ذات برادری سے خارج کیا ہوا شخص","شودر باپ اور برہمن ماں کا بیٹا","کم بخت","ہیچ میرز"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : چَنْڈالَن[چَن + ڈا + لَن]
  • جمع غیر ندائی : چَنْڈالوں[چَن + ڈا + لوں (و مجہول)]

چنڈال کے معنی

١ - رذیل، کمینہ، فرومایہ (ذات، حالات اور طرز زندگی وغیرہ کے اعتبار سے)۔

"چاروں ورنوں کے علاوہ پانچویں ورن کا بھی ذکر ملتا ہے جس میں نشاد، چنڈال اور پلراس شامل تھے"۔ (١٩٧٥ء، ہندوستانی تہذیب کا مسلمانوں پر اثر، ٦٣)

٢ - نیچ ذات کا، پلید۔

"ہم دونوں کو چنڈال کا بھیس بنا کر چندن داس کو قتل گاہ میں لے جانا ہی پڑے گا"۔ (١٩٥٥ء، مدرا راکھشش (ترجمہ)، ٢٣٠)

٣ - بدکار، مکار، دھوکا باز، ظالم۔

"ناہنجار، خلائی خوار، چنڈال، بدکار کیا بک بک کرتا ہے، بے حیا ڈوب نہیں مرتا" (١٩٠١ء، عشق و عاشقی کا گنجینہ، ٦٤)

٤ - بدنصیب، بدبخت، منحوس۔

"ناکارہ، چنڈال، بدقسمت، بدنصیب"۔ (١٩١٥ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٧)

٥ - کنجوس، خسیس، بخیل، شوم۔

٦ - دوغلی ذاتوں میں سب سے گھٹیا ذات، شودر باپ اور برہمن ماں کا بیٹا، ایک نیچ قوم جو شراب پیتی اور سور چراتی ہے۔

چنڈال کے جملے اور مرکبات

چنڈال آدمی, چنڈال بال, چنڈال چوکڑی

چنڈال english meaning

(F. چھبیلی chhabi|li)a miscreanta misera outcasta wretchan outcastcomelygracefulLow castLowcast

شاعری

  • کئی نار چنڈال ناگراڈھال
    برانا پرکھ چھوڑ اپنا سنبھال
  • اے فغاں کب تلک کہوں احوال
    کوئی معصوم سا نہیں چنڈال
  • واہ رے رائے جی کی غیرت واہ
    طرفہ دیوث رنجلب چنڈال
  • سپورن جو راوت ہے چنڈال میں
    جکتر کرو تھے سو کو ٹال میں

محاورات

  • بڑا چنڈال ہے
  • چنڈال نہ چھوڑے مکھی نہ چھوڑے بال
  • شیخ ‌چنڈال ‌نہ ‌چھوڑے ‌مکھی ‌نہ ‌چھوڑے ‌بال
  • شیخ چنڈال نہ رہے مکھی نہ رہے بال

Related Words of "چنڈال":