چنگا بھلا کے معنی

چنگا بھلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَن + (ن مغنونہ) + گا + بَھلا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چنگ + کہ| سے ماخوذ اردو میں |چنگا| کے ساتھ ہندی زبان کا لفظ |بھلا| لگانے سے اردو مرکب |چنگا بھلا| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٩٠ء کو "ترجمۂ قرآن، عبدالقادر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

چنگا بھلا کے معنی

١ - بھلا چنگا، صحت مند، چاق وچوبند، اچھا بھلا، ٹھیک ٹھاک۔

"تمام شکایات جاتی رہیں اور عورت چنگی بھلی ہو گئی" (١٩٤٣ء، تاریخ الحکماء ٤٣٣)