چودہ کے معنی
چودہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَو (و لین) + دَہ }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چتر| سے ماخوذ |چو| کے ساتھ فارسی صفت عددی |دہ| لگانے سے |چودہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٥٧٨ء کو "خوب ترنگ (پنجاب میں اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(عدد) دس اور چار۔ ١٤","اربع عشر","پاسے کا اس طرح پڑنا کہ ایک پر ٢ اور باقی دو پر چھ چھ ہوں","چار اوپر دس","چہار دہ","دس اور چار ١٤","دس جمع چار"]
اسم
صفت عددی ( واحد )
چودہ کے معنی
١ - دس اور چار کا مجموعہ، وہ عدد جو تیرہ کے بعد اور پندرہ سے پہلے آتا ہے، (ہندسوں میں) 14۔
"مولانا ظفر علی خان . چوراسی سال کی زندگی میں چودہ سال پابند سلاسل رہے۔" (١٩٨١ء، آسماں کیسے کیسے، ١٨٥)
چودہ کے جملے اور مرکبات
چودہ خانوادے, چودہ رتن, چودہ علوم
چودہ english meaning
fourteen(formula at end of legendary tales) peace reigns henceforthdistrictFourteen
شاعری
- کہ چودہ ملک کا توں سلطان ہے
علی سا ترے گھر میں پردھان ہے - چودہ یہ خانوادے ہیں چار پیر تن میں
چشتیہ سب سے اچھے یہ زور سلسلہ ہے - چودہ یہ خانوادہ ہیں چار پیر تن میں
چشتیہ سب سے اچھے یہ زور سلسلہ ہے - کہ چودہ ملک کا تو سلطان ہے
علی سا تیرے گھر میں پردھان ہے - اگر فہمیدہ حکمت آشنا ہے
اسی نسخے میں چودہ بدیا ہے - چودہ یہ خانوادہ ہیں چار پیر تن میں
چشتیہ سب سے اچھا یہ زور سلسلہ ہے - شمع ایوان خدا ہیں چاردہ معصوم پاک
جن سے ان چودہ طبق کو روشن اور اوجلا کیا - پھر آنکھیں کھول کر دل بر کے منھ پر ٹک نظر کرکے
زمین و آسماں چودہ طبق کے کھل گئے پردے - حسن تصور کا مزا پوچھے مرے دل سے کوئی
جب دونوں آنکھیں بند کیں تو کھل گئے چودہ طبق - مطلب جو مشکلات تھے چودہ علوم کے
باب کتاب عشق کا اول مقالہ تھا
محاورات
- پانچ میر چودہ خانوادے
- چودہ طبق روشن ہوجانا
- چینا جی کا لینا۔ چودہ پانی دینا۔ بیاڑ چلے تو لینا نہ دینا
- رام نام سمرن کرو یہی نام ہے تنت۔ تین لوگ چودہ بھون چھائے رہے بھگونت