چوچلا کے معنی
چوچلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چوچ (و مجہول) + لا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چودی+ل+کہ| سے ماخوذ |چوچلا| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچوں کی ناز کی باتیں","پیار کی باتیں","خوش مزاجی","دل لگی","رس بتیاں","عشوہ گری","ناز کی باتیں","نخرے بازی","کرشمہ سازی"]
چودی+ل+کہ چوچْلا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : چوچْلے[چوچ (و مجہول) + لے]
- جمع : چوچْلے[چوچ (و مجہول) + لے]
- جمع غیر ندائی : چوچْلوں[چوچ (و مجہول) + لوں (و مجہول)]
چوچلا کے معنی
بوسہ مانگا تو ہنس کے کہنے لگے نیا سیکھا ہے چوچلا اب تو (١٩٠٥ء، دیوان انجم، ١١٩)
"ہلکا سا بخار تھا مگر امیری کے چوچلے ان کے لیے وہ بھی بڑا خطرناک تھا" (١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٣٧)
"ایک راجستھانی کبت . ایک تمدنی چوچلے ایک نرالے اسلوب بیاں کی حیثیت سے بہت پر لطف ہے" (١٩٦١ء، اردو زبان اور اسالیب، ١٩٩)
فقرو شاہی بہم ہے دیکھو یہاں یہ فقیرانہ چوچلہ ہے اور (١٨٥٦ء، کلیات ظفر، ٤٨:٤)
"ایسا ہی دینے کا ارمان اور امیری کے چوچلے ہیں تو ڈھنگ کی چیزیں دیں" (١٩١٠ء، لڑکیوں کی انشا، ١٠)
چوچلا کے جملے اور مرکبات
چوچلا بھرا, چوچلا دار
چوچلا english meaning
affectationairsblandishmentscoquetryEndearing arts and expressionseradicationextirpationfondlingplucking upprodigals have no wherewithalruinous tricksportuprooting
محاورات
- بوڑھا چوچلا (نخرہ) جنازے کے ساتھ
- چوچلا بگھارنا یا کرنا