چوگان کے معنی
چوگان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَو (و لین) + گان }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٥ء کو "جواہر اسرار اللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا گیند کا کھیل جو گھوڑوں پر چڑھ کر لکڑی کے لمبے بلوں سے کھیلتے ہیں","بلا جس سے چوگان کھیلتے ہیں","پھیلی ہوئی زمین","توسیعی زمین","گلی کا ڈنڈا","گیند کا بلّا","وہ ڈنڈا جو سِر کی طرف سے کج ہو","وہ ڈنڈا جو سر کی طرف سے کج ہو جیسے ہاکی کا","کھلانا، کھیلنا کے ساتھ","ہموار زمین"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : چَوگانیں[چَو (و لین) + گا + نیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : چَوگانوں[چَو (و لین) + گا + نوں (و مجہول)]
چوگان کے معنی
حنین و بدر کا ہندوستان میں کھینچ دو نقشہ کہ سر ہو کفر کا گیند اور تم چو گان ہو جاؤ (١٩٣١ء، بہارستان، ١٧٧)
"ایبک . ایک بار شہر سے باہر چوگان کھیلتے ہوئے گھوڑے سے گر کر سخت زخمی ہوا۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦١٨:٣)
"مفتیاں محلے کو دیکھوں جس کے چوگان میں کھیل کھیل کر میں بڑا ہوا تھا۔" (١٩٨٢ء، ہند یاترا، ٩)
چوگان کے جملے اور مرکبات
چوگان باز, چوگان گاہ, چوگان بازی
چوگان english meaning
A plainat randomexpansive groundpolopolo expansive groundpolo-stick
شاعری
- اپنا سر شوریدہ تو وقف خم چوگان ہے
آبلہوس گر ذوق ہے یہ گو ہے یہ میدان ہے - پیا کے ابروے کج نے کیا ہے دل کوں سر گرداں
کرو معلوم اس چوگان و گوسوں حال عاشق کا - چوگان سے کمر کے بنا سر کی گیند، مار
کھیلا جب آکے گیند تڑی، تب خبر پڑی - دلاں سوں کھیلتا چوگان بازی
پکڑ تج گال کا میدان طّرا - انفلو ئنزا چڑھا چوگان بازی اب کہاں
اسپتالی ہورہے ہیں اسپ تازی اب کہاں - چوگان سے کمر کے بنا سر کی گیند مار
کھیلا جب آکے گیند تڑی‘ تب خبر پڑی - دو پتلیاں راوناں تیری بندی اپ اسپ کوں اسیری
سو چوگان کھیلتے پھیرے ہمن دل گیند کا گھیرے