چٹائی[1] کے معنی
چٹائی[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَٹا + ای }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے اصل لفظ|چٹ + ک + اکا| سے ماخوذ چٹائی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٦ء میں "تہذیب الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔
["چٹ+ک+اکا "," چَٹائی"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : چَٹائِیاں[چَٹا + اِیاں]
- جمع غیر ندائی : چَٹائِیوں[چَٹا + اِیوں (و مجہول)]
چٹائی[1] کے معنی
١ - گھاس یا کھجور کے پتوں سے بُنا ہوا فرش، بوریا، حصیر۔
تھا جلوس اس شاہ کو مرغوب فرش خاک پر تھیں چٹائی کی لکیریں نقش جسم پاک پر (١٩١٤ء، فردوس تخیل، ٨٢)
٢ - جانماز، مصلّٰی۔
میں نے اکبر سے کہا آئیے حجرے میں مرے اس چٹائی پہ نمازیں پڑھیں حسب دستور (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٩:١)
چٹائی[1] کے جملے اور مرکبات
چٹائی نما