چٹائی[2] کے معنی
چٹائی[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَٹا + ای }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چشٹ| سے ماخوذ اردو میں |چٹا| بنا اور |ئی| لاحقہ مصدر لگانے سے |چٹائی| بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء میں "کلیات عریاں" میں مستعمل ہے۔
["چشٹ "," چَٹا "," چَٹائی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
چٹائی[2] کے معنی
١ - چاٹنے کی حالت و کیفیت، چاٹنے کا عمل۔
کرنے دی آپ نے شب کو جو چٹائی مجکو آپ کے وصل سے بھی بڑھ کے وہ بھائی مجکو (١٩٣٨ء، کلیات عریاں، ٣)
٢ - [ ٹھگی ] رشوت، کسی کو اپنا بنانے کو کچھ دینا، منہ بھرنا؛ مخالفت سے روکنا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 186:8)