چٹخانا کے معنی
چٹخانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَٹ + خا + نا }
تفصیلات
iاصلاً ہندی زبان کا لفظ ہے اور اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء میں "ایامٰی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["الگ کرنا","انگلیوں کی آواز پے درپے نکالنا","بندوق چلانا","بندوق کی آواز نکالناکھولنے یا بند کرنے کی","ترک کرنا","جدا کرنا","چابک کی آواز نکالنا","ناراض کرنا","کسی چیز کو پتھر یا دیوار پر مار کر آواز نکالنا"]
اسم
فعل متعدی
چٹخانا کے معنی
"ہاتھوں کو کنپٹیوں پر رکھ کر چٹخاؤ جس طرح تمھاری اماں تم پر پیار سے واری صدقے ہوا کرتی ہیں۔" (١٩١٣ء، انتخاب توحید، ٩٦)
"ایسی ماما خاک دبے گی، بوا یہ تو اب ٹھیک ہوتی نہیں، اس کو چٹخاؤ اور دوسری رکھو۔" (١٩١٠ء، لڑکیوں کی انشا، ٤٥)
"چٹان کو پرت کی قدرتی لکیر کے ساتھ ساتھ چٹخا کر پتھر کو نکالا جاتا تھا۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٦١)
"شیر زخمی ہو کر جھلا گیا - میں نے فوراً رفل اٹھا کر گولی چٹخائی۔" (١٩٦٢ء، گنجینہ گوہر، ٥٥)
"گیند چٹخانا۔" (١٨٩٥ء، فرہنگ آصفیہ، ١٠١:٢)
"تحکم کے لہجے میں کہا تو ضرور مگر گالی والی نہیں چٹخائی۔" (١٩٢٥ء، حکایت لطیفہ، ٩٩:١)
"ذرا سی بات پر نوکری چٹخا دی۔" (١٨٩٥ء، فرہنگ آصفیہ، ١٠١:٢)
چٹخانا english meaning
to snapto break with a snapto crackto splitcrackcracklesnap (finger)split