چٹھی کے معنی

چٹھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِٹھ + ٹھی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چتر + اکا| سے ماخوذ اردو میں |چٹّھی| بنا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٦٩ء میں "آخرگشت" کے قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اجازت نامہ","ایک قسم کا مہذب جوا","تھان کے اوپر کی تصویر جس پر کارخانے کا نام ہوتاہے","جب کوئی مال بیچتا ہو تو تمام خریداروں کا اس کی قیمت تقسیم کرکے روپیہ جمع کرالیتے ہیں۔ پھر کاغذوں پر نام لکھ کر علیحدہ رکھ دیتے ہیں اور اتنے ہی خالی کاغذوں میں سے ایک کاغذ میں مال کا نام لکھ دیتے ہیں۔ پھر ایک ایک کاغذ دونوں طرف سے اٹھاتے ہیں۔ جس کے نام کے ساتھ مال کا کاغذ نکل آئے اسے مال مل جاتا ہے","سرٹیفکیٹ جو مالک نوکر کو نوکری چھوڑنے پر لکھ دیتے ہیں","گرامی نامہ","والا نامہ","وہ کاغذ کا ٹکڑا جو کسی چیز پر یادداشت کے واسطے لگادیتے ہیں","کارگزاری کا پرچہ جو افسر ماتحتوں کو لکھ دیتے ہیں","کاغذ کا ٹکڑا جس پر قیمت لکھ کر چیزوں کے ساتھ لٹکادیتے ہیں یا تھان میں رکھ دیتے ہیں"]

چِتر+اکا چِٹّھی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چِٹِّھیاں[چِٹھ + ٹِھیاں]
  • جمع غیر ندائی : چِٹِّھیوں[چِٹھ + ٹِھیوں (و مجہول)]

چٹھی کے معنی

١ - چٹ، پرچی؛ لیبل۔

"معلوم ہوتا ہے کہ چٹھی گئی اور بنئیے کے ہاں سے جنس آ گئی۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٨٩)

٢ - مال کی وہ پرچی جو کسی کے نام نکلے، جب کوئی مال بیچتا ہے تو تمام خریداروں پر اس کی قیمت تقسیم کر کے روپیہ جمع کرا لیتے ہیں پھر کاغذوں پر نام لکھ کر علیحدہ رکھ دیتے ہیں اور اتنے ہی خالی کاغذوں میں سے ایک کاغذ میں مال کا نام لکھ دیتے ہیں پھر ایک ایک کاغذ دونوں طرف سے اٹھاتے ہیں جس کے نام مال کا کاغذ نکل آئے اسے وہی مال مل جاتا ہے؛ لاٹری قرعہ، چٹھی پڑنا۔ (ماخوذ : جامع اللغات)

"مسٹر کنھیا لال منشی - نے حال میں ایک چٹھی ٹائمز آف انڈیا میں لکھی ہے۔" (١٩٣٦ء، خطبات عبدالحق، ٨١)

٣ - خط، مراسلہ، رقعہ، پتر، مکتوب۔

"بینک کی چٹھی تو ڈاک میں جاتی ہے اگر روپیہ بہت جلد بھیجنا مقصود ہو تو انتقال تار برقی سے ہونا چاہیے۔" (١٩١٧ء، علم المعیشت، ٦٦٨)

٤ - سرمایہ جمع کرنے یا انتقال سرمایہ کی یادداشت جو مہاجن یا بنک وغیرہ سے ملتی ہے، ہنڈی چک یا ڈرافٹ وغیرہ۔

"ایک طرف پارچے اور بھیڑ مسلم لٹکی دوسری طرف چٹھی قیمت ہر ایک کی لکھی۔" (١٨٤٧ء، عجائبات فرنگ، ١٤٩)

٥ - وہ پرچی جس پر قیمت لکھ کر چیزوں کے ساتھ لٹکا دیتے ہیں۔

"تھانوں پر چٹھیاں اتاریں اور چٹھی کے نیچے موٹی موٹی تین چار سطریں لکھ دیں۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٤٤)

٦ - کپڑے کے تھان اور دیگر اشیاء پر لگا ہوا وہ کاغذ جس پر کارخانے کا نام اور تجارتی نشان وغیرہ چھپا ہو یا کوئی تفصیل درج ہو۔

"درخواست کی کہ مجھ کو ایک چٹھی نیک نامی کی ملے۔" (١٨٤٥ء، مرقع پیشہ وراں، ١٠٠)

٧ - سند کار گزاری، حسن کارکردگی کی سند جو ملازم کو ملازمت چھوڑنے پر دی جائے۔

"میں کمیٹی کی طرف سے آٹے کی چٹھیاں بانٹتا پھرتا تھا کہ لوگوں نے ایک گھر بتلایا۔" (١٩٢٥ء، مجالس حسنہ،٦٤:١)

٨ - اجازت نامہ، پاس، پرمٹ۔

"نواب ہنسنے لگا اور اسی وقت اس کی چٹھی نقدی کی کر دی۔" (١٩١٠ء، محمد حسین آزاد، نگارستان فارس، ١٥٣)

٩ - ذاتی حالات یا کاروباری کیفیت لکھا ہوا پرچہ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 195:4)

"ہر میز پر چٹھیوں کی گڈیاں رہنی چاہئیں تاکہ مطالبہ کرنے والے اپنی مطلوبہ کتابیں ان کے ذریعہ سے طلب کر سکیں۔" (١٩٦١ء، انتظام کتب خانہ، ٣)

١٠ - تنخواہ وغیرہ کا بل یا ادائیگی کا حکم۔

"روز دس جا سے دستک چٹھی طلبا نہ جرمانہ میں روپیہ آٹھ آنہ بنا لیتے ہو۔" (١٨٤٥ء، حکایت سخن سنج، ٧١)

١١ - سادہ صاف اور کورے کاغذ کی چھوٹی پرچی جو چھوٹی موٹی چیز منگانے یا یادداشت لکھنے کے کام آتی ہے، پرچی۔

١٢ - سخن، پروانۂ طلبی۔

چٹھی کے مترادف

رقعہ, رسالہ, مکتوب

پاس, پرزہ, پروانہ, پنرہ, چٹ, چک, حکم, خط, رقعہ, رقمیہ, سند, فرمان, مراسلہ, مکتوب, نامہ, نمیقہ, ہنڈی

چٹھی کے جملے اور مرکبات

چٹھی بہی, چٹھی چپاتی, چٹھی رساں, چٹھی سفارشی, چٹھی سند, چٹھی طلب, چٹھی کا کھیل, چٹھی نویس

چٹھی english meaning

a certificatea chita drafta lettera notea note of handbill

شاعری

  • تنخواہ مری آپ پہ کچھ حسن نے کی ہے
    سبزہ نہیں ہے روے درخشان پہ چٹھی
  • یوں تہ میں مرے دل کی ہے اک داغ کسی کا
    قیمت کی لگی جوں ہو کسی تھان کی چٹھی
  • اے چرخ نہ لکھ قیصر و خاقان پہ چٹھی
    کردے تو مری شاہ خراسان پہ چٹھی
  • یاں تک کہ اپنی چٹھی کے لکھنے کے واسطے
    کاغذ کا مانگتے ہیں ہر اک سے ادھار بند
  • مِلَکیتِ صحرا تو مجھے بخشے ہے اے عشق
    لکھ دے نہ تو پھر تیس سے دیوان پہ چٹھی

محاورات

  • تانا شاہ دیوانہ جس کی چٹھی نہ پروانہ
  • چٹھی نہ پروانہ مار کھائیں ملک بیگانہ

Related Words of "چٹھی":