چپڑنا کے معنی
چپڑنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چُپَڑ + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چپاوی| سے ماخوذ اردو میں |چپڑ| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو میں |نا| بطور لاحقہ مصدر لگانے سے |چُپڑنا| بنا۔ ١٧٩٥ء میں "فرسنامۂ رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پالش کرنا","چرب کرنا","خوشامد کرنا","روغن کرنا","عیب پوشی کرنا","عیب کو لیپنا","فرار ہونا","گریز کرنا","گھی لگانا","کھسک جانا"]
چپاوی چُپَڑْنا
اسم
فعل متعدی
چپڑنا کے معنی
١ - [ 1795 فرسنامۂ رنگین ] کسی چیز پر تھوڑا روغن ملنا؛ چرب کرنا یا چکنانا۔
کبھی بھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا ہے نہ نکلے گا چپڑنا چاہتے ہیں اپنے پھلکے آپ جس گھی سے (١٩٣١ء، بہارستان، ٤٥٣)
٢ - (کوئی گیلی شے) ملنا، لگانا؛ چپڑ دینا۔
"سورج نکلے اس نے اپنے پاؤں پر وہ عرق چپڑ کر چھٹے سمندر کی راہ لی۔ (١٩٤٣ء، الف لیلہ و لیلہ، ٧٧:٤)
٣ - پالش کرنا؛ روغن کرنا؛ عیب پوشی کرنا؛ عیب کو لینا؛ خوشامد کرنا؛ چاپلوسی کرنا۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)
چپڑنا english meaning
(one|s bread)anoint lubricatebesmear (bread with butter)greaseoilto anointto besmearto butterto greaseTo oilto varnish