چڑیا کے معنی

چڑیا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِڑ + یا }

تفصیلات

iسنسکرت کے لفظ |چٹکہ| سے ماخوذ |چڑا| بنا۔ ایک خیال کے مطابق "حکایت الصوت" کے حوالے سے |چڑ| کے ساتھ الف بطور لاحقۂ فاعل لگانے سے |چڑا| بنا جس کی یہ تانیث ہے۔ ١٥٠٣ء میں "لازم المبتدی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انگیا کی کٹوریوں کے بیچ کی سلائی","ایک قسم کی بارش","بیڈ منٹن کے کھیل میں گیند جس سے کھیلتے ہیں","چڑیا کی شکل کی آٹے کی پردار گیند جو عورتیں بچوں کو دیتی ہیں","چڑے کی مادہ","نیفے میں ازاربند ڈالنے کی جگہ","وہ لکڑی جو گنے پیلنے کی کل کو ستون کے ساتھ ملاتی ہے","وہ مینہ جو بآہستگی برستا ہے","کپڑا جو کرتے میں بڑھانے یا مضبوط کرنے کے لئے لگاتے ہیں","کہاروں کی لاٹھی پر جو لکڑی سہارے کے لئے لگی ہوتی ہے"]

چٹکہ چِڑْا چِڑْیا

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : چِڑا[چِڑا]
  • جمع : چِڑْیاں[چِڑ + یاں]
  • جمع غیر ندائی : چِڑیوں[چِڑ + یوں (و مجہول)]

چڑیا کے معنی

١ - چڑا کی مادہ، کنجشک مادہ۔

 پرندں کا جھرمٹ برنگ سحاب کہیں جھنڈ چڑیوں کا بالائے آب رجوع کریں: (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٣١٥)

٢ - وہ کپڑا جو بڑھانے یا مضبوط کرنے کے لیے کرتے وغیرہ میں لگاتے ہیں، چوبغلا۔ (نوراللغات)

"وہی انگیا وہی کرتی وہی انگیاؤں کی چڑیاں وہی شلوکے وہی دوپٹے" (١٩٧٧ء، یادوں کی بارات، ٢٠٠)

٣ - انگیا کی دونوں کٹوریوں کے بیچ کی سیون، انگیا کی چڑیا۔

 جو جس کے مناسب تھا گردوں نے کیا پیدا یاروں کے لیے عہدے چڑیوں کے لیے پھندے (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٩:٣)

٤ - لکڑی کا وہ آڑا ٹکڑا جو چھپر کے ستون یا کہاروں کی لاٹھی پر سوراخ کرکے لگایا جاتا ہے؛ پردار گیند؛ چڑیا کی شکل جو آٹے سے بنا کر عورتیں پکاتی اور بچوں کو دیتی ہیں۔ (نوراللغات)

"چڑیا (یامقامی لفظوں میں صلیب) کا اشارہ کرنا ہوتا آسمان کی طرف نگاہ اٹھتی" (١٩٧٠ء، قافلہ شہید کا، ٥٢٩)

٥ - پرند،طائر۔

٦ - جمع یا کاٹے کا نشان (+)، چلیپا۔

٧ - وہ لکڑی جو گنا پیلنے کی کل کو ستون کے ساتھ ملاتی ہے؛ ایک قسم کی بارش، وہ مینہ جو بآہستگی برستا ہو۔ (جامع اللغات)

٨ - [ خیاطی ] نیفے کا سموسہ نما سلا ہوا منہ، نیفے میں ازار بند ڈالنے کی جگہ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، جامع اللغات، نوراللغات)

٩ - [ پارچہ بافی ] رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے سرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چو چلا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 28:2)

١٠ - [ چھپر بندی-اصطلاحا ] بیساکھی کے سرے پر بلینڈے کے ٹکاؤ کے لیے چڑیا کی شکل کی جڑی ہوتی چھوٹی لکڑی چڑیا کہلاتی ہے اس کی وجہ سے پوری بیساکھی کو بھی چڑیا کہہ دیتے ہیں۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 14:1)

١١ - [ کاشتکاری ] ناگر (گہری کھدائی کے ہل کی پھار والی لکڑی) کی مٹھیا کی کھونٹی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 55:6)

١٢ - گھوڑے کے ساز یعنی بنگلے کے بیچ میں لگا ہوا پیتلی آنکڑا جس میں منہ زور گھوڑے کی گول باگ اٹکا دی جاتی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 41:5)

١٣ - [ گاڑی بانی ] جوت کا سرا یاسرے اٹکانے کو گاڑی کے جوئے کے بیچ میں اوپر کے رخ لگا ہوا وہ آہنی یا پیتلی آنکڑا جو چڑیا کی شکل کا بنا ہو۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 110:5)

١٤ - بتاشے بنانے کا ڈوئی کی وضع کا چھوٹا چوبی کھیچہ، ڈابی، ڈربی ڈرہو، چنڈوی، چڑا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 195:3)

١٥ - [ ٹھگی ] چھوٹے الّو کی آواز کاشگون، پتوری، کھریری۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 186:8)

چڑیا کے جملے اور مرکبات

چڑیا خانہ

چڑیا english meaning

(dial.) bird(of someone|s existence) lessinga birdA sparrowhen-sparrowsparrow

شاعری

  • تری نیہ کا منج کو بچھولڑیا
    مرے سب ہی تن میں بس اس کا چڑیا
  • چڑیا ہونٹاں کی مستی کا اثر منج
    اے مستی نیں ہے کس خمار خانہ
  • سیڑی خوش مرتبے کی میں چڑیا ہوں
    جہاں مقصود تھا وہاں انپڑیا ہوں
  • سلیماں بھوکے ہیں چیونٹی کے پاس ڈھیری ہے
    کلنگ بزے کی چڑیا نے راہ گھیری ہے
  • چڑیا جوں ووٹھیکاں ات چاہ سوں
    مشقت بہوت پاکے بن واس موں
  • چڑیا دیک کر ہات بل بات کا
    بجایا جہاں میں طبل بات کا
  • کوئے میں مرے چڑیا یا چوہا
    نا پاک کوا تحقیق ہوا
  • ہاتھ ملتے رہے ہم سینہ سے یہ جا لپٹے
    کچھ بہت آپ کی انگیا کی ہے چڑیا گستاخ
  • ہمارا گھر عنایت ہو گیا اب چڑیا خانہ سا
    ادھر جورو کی کل کل ہے ادھر بچوں کی کلبل ہے
  • پھول اس واسطے انگیا میں رکھے محرم
    کوئی چڑیا کا پھنسے آئے یہ گلدام پسند

محاورات

  • آچھے دن پاچھے گئے ہر سے کیا نہ ہیت۔ اب پچھتائے کیا ہوت ، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
  • آگے کے دن پاچھے گئے اور ہرسے کیو نہ ہیت۔ اب پچھتاﺋﮯ کیا ہوت ہے جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
  • اب پچتائے (اب پچھتائے) کیا ہوت (ہے) جب (کہ) چڑیاں چگ گئیں کھیت
  • اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
  • اب پچھتائے کیا ہوت ہے جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
  • اب پچھتائے کیا ہوت ہے۔ جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
  • اڑتی چڑیا پھانسنا
  • اڑتی چڑیا پھچاننا
  • اڑتی چڑیا پہچاننا
  • اڑتی چڑیا کے پر گننا

Related Words of "چڑیا":