چھالا کے معنی

چھالا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چھا + لا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چھلی| سے ماخوذ چھال بنا۔ الف بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |چھالا| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٢٥ء کو "بکٹ کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پوست ان معنوں میں مرکبات میں استعمال ہوتا ہے جیسے مرگ چھالا","تب خالہ","وہ داغ جو تلوار کے لوہے یا شیشے وغیرہ پر ہوجاتا ہے","وہ داغ جو تلوار کے لوہے یا شیشے وغیرہ میں ہوجاتا ہے","وہ نشان جو ہرن کی پیٹھ پر پڑجاتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : چھالے[چھا + لے]
  • جمع : چھالے[چھا + لے]
  • جمع غیر ندائی : چھالوں[چھا + لوں (و مجہول)]

چھالا کے معنی

١ - آبلہ، پھیولا، تپ خالہ۔

"اسٹول پر میرا پاؤں رکھ کر چھالا پنکچر کیا . پٹی کر دی۔" (١٩٧٦ء، بوئے گل، ٧٧)

٢ - زہر کی تھیلی جو سانپوں کے منہ میں ہوتی ہے۔

 بس بن گئے ہیں سانپ کے چھالے کا وہ آنسو بھر بھر کے جو آنکھوں کے کٹوروں میں پیے تھے (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٠٦)

٣ - تلوار وغیرہ کے لوہے یا شیشے وغیرہ کا دھبا، بال یا میل وغیرہ کا ابھرا ہوا نشان یا دانہ۔

 ہے امڈا ہوا جی کہ پتھر کا چھالا نہ کب تک رسے گا نہ کب تک بہے گا (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٢٠)

٤ - [ ملمع کاری ] دھبہ یا سیلا نشان جو ملمع پر آ جائے، یہ صورت صفائی یعنی جگری کرنے میں نقص رہ جانے سے پیدا ہوتی ہے کیوں کہ جس جگہ میلا پن رہ جاتا ہے وہاں ورق جذب نہیں ہوتا اور جلا میں نکل جاتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 47:3)

 یہ آنکھ اپنی ساون ہے وہ آنکھ بھادوں ٹپاٹپ ہے آنسو کی، پانی کا چھالا (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٢٦)

٥ - کسی سیال چیز کے مسلسل رسنے ابلنے اور ٹپکنے کی کیفیت جیسے آنسو کا چھالا۔

 زندہ جو یہ ہاتھ آیا تو شوق سے پالوں گی مردہ جو ملا تو پھر چھالا ہی بنا لوں گی۔ (١٩٢١ء، سیتارام، ٦١)

٦ - کھال، پوست؛ کھال کا سلا یا بے سلا لبادہ وغیرہ، پوستین۔

٧ - وہ نشان جو ہرن کی پیٹھ پر نشست کی وجہ سے پڑ جاتا ہے۔ (جامع اللغات : نوراللغات)

چھالا کے مترادف

آبلہ, پھولا

آبلہ, پِلکاں, پھالک, پھپھولا, پھلکا, پھولا, تبخالہ, عقبول, مجلہ, نفطہ, کھال

چھالا english meaning

blisterpustule

شاعری

  • زندہ جویہ ہاتھ آیا تو شوق سے پالوں گی
    مردہ جو ملا تو پھر چھالا ہی بنالوں گی
  • ساقی وہ بدنصیب ہوں چلنے لگے جو دور
    ہو پائے موج بادہ میں چھالا حباب کا

محاورات

  • پاؤں میں چھالا (چھالے) پڑنا

Related Words of "چھالا":