چھتری دار کے معنی

چھتری دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَھت + ری + دار }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چھترکہ| سے ماخوذ |چھتری| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے فعل امر |دار| لگانے سے مرکب |چھتری دار| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٩ء کو "خطوط سرسید" میں مستعمل ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

چھتری دار کے معنی

١ - سایہ دار، سائبان والا، وہ شے جس پر چھتری ہو یا جو چھتری نما ہو۔

"اگرچہ ٹونگہ چھتری دار ہو گا تو بھی ایسا سامان جو بارش سے محفوظ رکھے ضرور ساتھ ہو۔" (١٨٧٩ء، خطوط سرسید، ١٦٧)