چھٹی کے معنی

چھٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چُھٹ + ٹی }{ چَھٹی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چھوٹ| کی تخفیفی شکل |چھٹ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |چھٹی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٦ء کو "کلیات آتش" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - چھ سے منسوب، ترتیب میں پانچ کے بعد اور سات سے پہلے کی ششم۔, m["٦ تاریخ","ایک پرند","ایک رسم جو بچّہ پیدا ہونے کے چھٹے دن کرتے ہیں، مکان مکمل طور پر صاف کیا جاتا ہے، دایہ کو انعام دیا جاتا ہے، زچہ بچہ کو نہلایا جاتا ہے، بچّے کا نام رکھا جاتا ہے اور دوستوں کو دعوت پر بلایا جاتا ہے","بے شغلی","چھ سے نسبت رکھنے والی","چھوٹے چھوٹے لطیفے جو نقال کرتے ہیں","چھٹا کی تانیث","چھٹنا سے","خانہ نشینی","یوم الراحت"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), صفت نسبتی

اقسام اسم

  • جمع : چُھٹِّیاں[چُھٹ + ٹِیاں]
  • جمع غیر ندائی : چُھٹِّیوں[چُھٹ + ٹِیوں (واؤ مجہول)]

چھٹی کے معنی

١ - تعطیل، تعطیل کا دن، رخصت، اجازت، مدرسہ وغیرہ کے برخاست ہونے پر فرصت کا اعلان فرصت۔

"ہفتہ بعد چھٹی کا ایک دن آتا ہے" (١٩٨٥ء، گلدستہ عید، ١٥)

٢ - موقوفی، برطرفی۔ (نوراللغات)

"خلاصہ یہ کہ بندہ مومن کو اس (شیطان) سے چھٹی نہیں" (١٨٦٤ء، مذاق العارفین، ٣٥:٣)

٣ - چھٹکارا، مخلصی۔

١ - چھ سے منسوب، ترتیب میں پانچ کے بعد اور سات سے پہلے کی ششم۔

چھٹی کے مترادف

تعطیل, رخصت

آگیا, اجازت, اذن, استخلاص, برطرفی, تعطیل, چھٹکارا, خلاصی, رخصت, رہائی, ششم, عزل, عقیقہ, غرا, فراغت, فرصت, معزولی, موقوفی, مہلت, نجات

چھٹی کے جملے اور مرکبات

چھٹی حس

چھٹی english meaning

a religious ceremony performed on the sixth day after childbirthacquittalaequittaldeathdischargedismissalfurloghholidayinciteleaveleisureliberationpleasepropitious marriageravishreleasesanitary towelseducesixthsordid thingvacationvirility [A~رجل]

شاعری

  • نرغہ ہوا چھٹی سے شہ مشرقین پر
    ہفتم سے بند ہو گیا پانی حسین پر
  • مگر ناف اس کی جنی جب جو مائی
    بھنور سات کاٹی چھٹی نس جب آئی
  • مہ ہے اگر جوئے شیر تم بھی زری پوش بن
    دودھ چھٹی کا اسے یاد دلانے چلو
  • روٹھ ہی جاتے ہو چھٹی بات میں
    کیا نہ مانا تم نے جس پر ہٹ کیا
  • اسے چھٹی دلا دو اس کے تم استاد سے آکر
    کہاں تک چھت سے مکتب کی بھلا اس کی فغاں لپٹے
  • منکر تعطیل یوم قتل ہیں حکام وقت
    لیجئے چھٹی ہوئی تعطیل رخصت ہو گئی
  • رخ پر ہوائیاں تھیں قمر کے چھٹی ہوئیں
    وہ ابر تر کے ہاتھ بہاریں لٹی ہوئیں
  • ہے وصف تیغ میں اب اس جگہ سے قطع کلام
    چھٹی ہے مدح فرس میں مگر سخن کی لگام
  • ذکر جفائے حسن بڑھایا وصال میں
    مہتاب ان کے مونھ پہ چھٹی انفعال میں
  • دن رات چھٹی کے ہونے تک من خوش کیا لوگ لگائی کا
    بھر تھال روپے اور مہریں دیں جب نیگ چکایا دائی کا

محاورات

  • ابھی چھٹی کا دودھ نہیں سوکھا
  • ابھی چھٹی کا دودھ نہیں سوکھا۔ ابھی دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے
  • ابھی منہ دابیے چلو بھر چھٹی کا دودھ نکل پڑے
  • ایسی ایسی چھٹی بل بل جائیں نو نو پتری بھاتیں کھائیں
  • بارہ برس کی کنیا اور چھٹی رات کا بر۔ وہ تو پیوے دودھ ہے تیرا من مانے سوکر ہے
  • بھس پر چھٹی باؤ پر برات
  • پہلے سے چھٹی کے دھان کوٹنا
  • چور گٹھڑی لے گیا بیگاریوں (کو چھٹی ہوئی) نے چھٹی پائی
  • چھٹی ‌کا ‌کھایا ‌پیا ‌نکلنا
  • چھٹی نہ چلا حرام کا پلا

Related Words of "چھٹی":