چھپنا کے معنی
چھپنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چُھپ + نا }{ چَھپ + نا }
تفصیلات
iہندی سے ماخوذ |چھپ| کے ساتھ |نا| بطور لاحقہ مصدر لگانے سے |چھپنا| بنا۔ اردو میں مصدر مستعمل ہے۔ ١٥١٨ء کو "دکنی ادب کی تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔, iسنسکرت زبان کے لفظ |کشمپ| سے ماخوذ |چھپنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء، کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنکھ بچانا","آڑ میں ہوجانا","اوٹ کرنا","پردہ کرنا","پردے میں ہوجانا","پوشیدہ ہونا","غروب ہونا","غیر حاضر ہونا","مفرور ہونا","نہاں ہونا"]
کشمپ چَھپْنا
اسم
فعل لازم
چھپنا کے معنی
"بات چھپنے اور خبر دینے والی نہیں سارا شہر سنے گا۔" (١٩١٧ء، سنجوگ، ٨٤)
"مریم کی زندگی کا آفتاب بھی چھپنے کو جا رہا تھا۔" (١٩٤٤ء، ایرانی افسانے، ٦٨)
"جب وہ بی بی صاحبزادی بن جائے گی تو ہمارے سامنے کاہے کو آئے گی ہم سے چھپے گی۔" (١٨٥٣ء، نادرات غالب، ٣١:٢)
"جتنی دیوار چھپی تھی سب گر پڑی۔" (١٩٢٦ء، نوراللغات، ٥٥٨:٢)
دھوکا دھڑی کے باغ جہاں میں بہار ہے رومال گل رخوں کے چھپے ہیں کڑھے نہیں (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ١٤٢)
"اخباروں میں چھپنے والی اس کی تصویروں کے باعث وہ جیسے شہر بلکہ ملک کی ساری نظروں میں جانا پہچانا جانے لگا" (١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٦٣)
چھپنا english meaning
(of sun) setbe concealedbe hiddenbe printedbe publisheddisappeargo about in a veilgo down in the westgo into hidinggo undergrounghidelurkobserve purdah (from)partnershipto be printedto be stamped
شاعری
- شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں
ختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے
محاورات
- آنکھ نہ چھپنا
- آنکھوں سے چھپ جانا یا چھپنا
- آڑ میں چھپنا
- پٹوں میں گھسنا یا چھپنا
- دامن میں چھپا لینا یا چھپنا
- سوراخ مور و مار میں چھپنا