چھڑا چھانٹ کے معنی
چھڑا چھانٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَھڑا + چھانْٹ (ن مغنونہ) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چھوٹی| سے ماخوذ |چھوڑنا| سے فعل متعدی |چھڑانا| کی تخفیف |چھڑا| کے ساتھ ہندی لفظ |چھانٹ| لگانے سے مرکب |چھڑا چھانٹ| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ، غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
چھڑا چھانٹ کے معنی
١ - چھڑا، اکیلا، تنہا۔
"میدان باہر سے اندر تک صاف ہو گیا اور ڈاکٹر صاحب وہ ہو گئے جسے اپنی ٹکسالی بولی میں چھڑا چھانٹ کہتے ہیں" (١٩٧١ء، اردو، کراچی، ٣، ٣٤:٤)