چھیلنا کے معنی
چھیلنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چِھیل + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چھلی| سے ماخوذ |چھال| سے |چھیل| بنا۔ اور اس کے ساتھ |نا| بطور لاحقہ مصدر لگانے سے |چھیلنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل متعدی مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء، کو "طوطی نامہ، غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پوست اتارنا","چھلکا اتارنا","حرف اڑانا","حک کرنا","خراش کرنا","کھجلی کرنا","کھجلی کرنا"]
چھلی چھیل چِھیلْنا
اسم
فعل متعدی
چھیلنا کے معنی
"آلوؤں کو چھیل کر کانٹے سے گود لیں" (١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٥٤٦)
"جانور ان کو اپنے دانتوں سے چھیلتا ہے جس سے زخم ہو جاتے ہیں" (١٩٨٢ء، جانوروں کے متعدی امراض، ٧٦)
انگھوٹھی لعل کی دکھلا کے پل میں پری رونے مرے دل کو چھیلا ہے (١٧٤٥ء، شاکر ناجی، دیوان، ٢٨٧)
یہ وہ تلبیس ہے ابلیس کو خود ناز ہے جس پر مسلمانوں کو اس رندے نے اچھی طرح چھیلا ہے (١٩٣١ء، بہارستان، ٥٦٧)
"پریس ایکٹ کے اشارے سے . یا اور کسی طرح کے حکم سے ان مورتوں کے خط و خال چھیل دئے گئے ہیں" (١٩١٣ء، انتخاب توحید (دیباچہ)، الف، ٧)
لوح دل پر نقش جو ہوتا ہے کیونکہ چھیلیے محو گر کیجئے اسے جاتی نہیں ہے ہر نوشت (١٨٢٧ء، دیوان شاداں، ٥١:٢)
"چاروں میں سے کوئی نہ بولا سب کے سب سر جھکائے گھاس چھیلتے رہے" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٣٢١:١)
"اس کو ریتی سے چھیل دو یا بہت باریک آلات سے نرمی کے ساتھ کاٹ دو" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٦٢)
چھیلنا english meaning
barkerasejustifiedpermissiblescrapescratchskin peelupheld
محاورات
- ناخن کا جگر چھیلنا یا کھودنا