چیخ کے معنی

چیخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِیخ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چیت کار| سے ماخوذ |چیخ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آواز سخت","پکارنے کی آواز","چلانے کی آواز","درد کی آواز","دردناک آواز","زور کی آواز","شور و فریاد جو حالت خوف یا تکلیف میں زبان سے نکلے","صدائے پُردرد"]

چیتکار چِیخ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چِیخیں[چِی + خیں]
  • جمع غیر ندائی : چِیخوں[چِی + خوں (و مجہول)]

چیخ کے معنی

١ - زور دار آواز جو رنج و غم درد و کرب یا خوف وغیرہ کی حالت میں نکلے زور دار آواز، چلاہٹ۔

 نکلی اک خوف و غم میں ڈوبی ہوئی چیخ اٹھے جو فریب زندگی کے پردے (١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، ٢١٨)

٢ - پرندوں کا بچہ جس کے اڑنے کے پر نہ نکلے ہوں۔ (نوراللغات)

چیخ کے جملے اور مرکبات

چیخ و پکار, چیخ دھار

چیخ english meaning

a screamold type embroidered shoe with painted toe |A~سلامت|screechshriek

شاعری

  • ٹیس اُٹھتی ہے مگر چیخ نہیں ہوپاتی
    تیرے پھینکے ہوئے پتھر بھی نکیلے نہ رہے
  • درد کا کہنا چیخ اٹھو‘ دل کا تقاضہ وضع نبھاؤ
    سب کچھ سہنا‘ چُپ چُپ رہنا کام ہے عزت داروں کا
  • یہ کون بے گناہ لہو میں نہا گیا
    ایک چیخ سی اٹھی ہے زبان صلیب سے
  • یا سمیع و یا بصیر

    ہجومِ غم سے جس دم آدمی گھبرا سا جاتا ہے
    تو ایسے میں
    اُسے آواز پہ قابو نہیں رہتا
    وہ اِتنے زور سے فریاد کرتا‘ چیختا اور بلبلاتا ہے
    کہ جیسے وہ زمیں پر اور خُدا ہو آسمانوں میں

    مگر ایسا بھی ہوتا ہے
    کہ اُس کی چیخ کی آواز کے رُکنے سے پہلے ہی
    خُدا کچھ اِس قدر نزدیک سے اور اس قدر
    رحمت بھری مسکان سے اس کو تھپکتا اور اس کی بات سُنتا ہے
    کہ فریادی کو اپنی چیخ کی شدّت‘
    صدا کی بے یقینی پر‘ ندامت ہونے لگتی ہے
  • وہ بات جب ہوئی تھی تو باتیں تھیں چاہ کی
    بچہ ہوا تو چیخ پکار آئی آہ کی
  • شکرا، چیخ اور لگھڑ باشے، اور ترمتی، باز کوئی
    کونج، کبوتر، سبزک، جھانپو، کلکل، سارو، مار چوئی
  • اٹھ گیا دامن کشاں ظالم عدالت گاہ سے
    عشق چیخ اٹھا کہ قربان ادائے دل نشیں
  • بس چیخ اوٹھا حشر بھی دوزخ سے جب اوس کو
    میرے دل سوزاں کے برابر سے نکالا
  • میں ترے صدقے گئی اے مری پیاری مت چیخ
    مت جگا نیند بھرے لوگوں کو واری مت چیخ
  • لب پہ موج حسن جب چمکے تبسم نام ہو
    رب ارنی کہہ کے چیخ اٹھوں تو برق طور ہے

محاورات

  • ایک چیخ آسمان اور ایک زمین / ایک زمین اور ایک آسمان
  • ایک چیخ زمین ایک آسمان
  • چیخم چاخ (دھاڑ) ‌مچنا
  • چیخم چاخ (دھاڑ) مچانا

Related Words of "چیخ":