چیز کے معنی
چیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چِیز }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اپنی اصل حالت اور اصل معنی کے ساتھ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بڑی) قرآن شریف","بچوں کی مٹھائی","شیرینی جو بچوں کو دی جائے","گہنا پاتا"]
اسم
اسم جامد ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : چِیزیں[چی + زیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : چِیزوں[چِی + زوں (و مجہول)]
چیز کے معنی
"ڈراینگ روم میں بھونپو والا آلہ فوٹو گراف مع قوالیوں نعتوں تھیٹر کی چیزوں اور غزلوں کے ریکارڈوں کے انبار کے موجود تھا" (١٩٧٦ء، سالنامہ نقوش، لاہور، جنوری، ٦٤)
"کیا خدا نہ کرے بیچ ڈالنے کی نیت ہے . چیز صندوقچے نہ پڑی رہی مہاجن کے پاس رکھی رہی" (١٨٦٧ء، مراۃ العروس، ١٤٣)
"سکھیاں ایک صف میں کھڑی ہو کرنا ٹک کی تصنیف کی ہوئی کوئی چیز گائیں" (١٩٥٧ء، لکھنو کی شاہی اسٹیج، ٩٠)
"دیکھیں تو سہی تم ہو کیا چیز? جس شخص کی یہ راہ نہ ہو وہ حکمت میں کوئی چیز نہیں" (١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ١٣)
"اجی حضرت ہمیں تو بھوک لگی ہے، چیز دو" (١٩١١ء، قصہ مہر افروز، ٣٢)
"جب بڑی چیز کہیں گی تو قرآن شریف سے مراد ہو گی" (١٩٢٦ء، نوراللغات، ٥٧٦:٢)
"آپ تو ہماری چیز ہیں ہم سے بچ کر کہاں جائیں گے" (١٨٩٢ء، سفرنامہ روم و مصر و شام، ١١٩)
چیز کے مترادف
سامان, شے
اثاثہ, اسباب, امانت, بست, جنس, جواہر, جواہرات, حقیقت, دستو, زیور, سامان, سیز, شیرینی, شے, گہنا, گیت, مال, ماہیت, مضمون, مٹھائی
چیز english meaning
(dial.) Meditationfolk songsweetsthis as a genre of Hindu literature |S|
شاعری
- گویا محاسبہ مجھے دینا تھا عشق کا
اس طور دل سی چیز کو میں نے لگا دیا - وہ کیا چیز ہے آہ جس کے لیے
ہر اک چیز سے دل اُٹھا کر چلے - ایک مدت بعد ملنے کا مزا کیا چیز ہے
تو کبی مجھ سے ذرا مل کر یہ اندازہ لگا - رات بھی‘ نیند بھی‘ کہانی بھی
ہائے کیا چیز ہے جوانی بھی - ضروری چیز جو مانگو وہی اکثر نہیں دیتا
وہ کرتا ہے عطا شرم و حیا‘ چادر نہیں دیتا - فریب دیتی ہے وسعت نظر کی‘ افقوں پر
ہے کوئی چیز وہاں سحر نیلمیں کی طرح - کی محمد سے وفا تُونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں - ہر چیز پر بہار‘ ہر اک شے پہ حُسن تھا
دنیا جوان تھی مرے عہدِ شباب میں - بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی! - بیکسی پہ طنز کے پتھر بھی بھاری چیز ہیں
ٹھیس پھولوں سے پہنچ جاتی ہے احساسات کو
محاورات
- آبرو بڑی (چیز) دولت ہے
- آدمیت اور شے ہے علم ہے کچھ اور چیز۔ لاکھ طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا
- آفاقہا گردیدہ ام مہر بتاں ورزیدہ ام۔ بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری
- آگ میں جو چیز پڑی آگ ہوﺋﯽ
- آنکھ کسی طرف یا کسی چیز پر ہونا یا رہنا
- آنکھیں بڑی نعمت (چیز یا دولت) ہیں
- آنی جانی چیز
- اپنے اپنے وقت پر ہر چیز اچھی لگتی ہے
- اترے دل سے چیز جو واکی سور نہ ہو۔ تو ایسا نہ کیجیو جو جگت بسارے تو
- اتفاق بڑی چیز ہے