چیلا کے معنی

چیلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چے + لا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |چٹیکہ| سے ماخوذ |چیلا| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ارادت مند","بنانا، بننا، کرنا، ہونا کے ساتھ","بندہ خاص","بڑا چلڑا","جلانے کی لکڑی کا ٹکڑا","درویشوں کا خدمتی","شاہی غلام","عقیدت مند","لکڑی کا کندا","وہ غلام جس نے گھر میں پرورش پائی ہو"]

چیٹکہ چیلا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : چیلے[چے + لے]
  • جمع : چیلے[چے + لے]
  • جمع غیر ندائی : چیلوں[چے + لوں (و مجہول)]

چیلا کے معنی

١ - بندہ، غلام، ملازم۔

"غلاموں سے بھی داغ غلامی اس حد تک دھودیا کہ . ان کا نام بھی حیثیت کے ساتھ بدل کر چیلہ قرار دیا۔" (١٩١٢ء، خیالات عزیز، ٢٦)

٢ - شاگرد

 گلی سے آپ کی عاشق اٹھا چکے بستر بڑے گرو کے پڑھائے ہوئے یہ چیلے ہیں (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ٢٢٣)

٣ - کسی پیر گرو یا فقیر کا مرید، عقیدت مند، پیرو۔

"یہ سوال بالکل اسی طرح کیا گیا جیسے جنگلوں میں رہنے والے مہاتما کسی چیلے کی تپسیا سے خوش ہو کر پوچھا کرتے ہیں بول بچہ کیا مانگتا ہے۔" (١٩٨٠ء، دجلہ، ٦)

چیلا english meaning

a servanta slave (brought up in the house); a pupildisciplefollowerdevoteematurity ; pubertypupilservant, etc. brought up in the house

شاعری

  • جو اُٹ شہ کیا جیو اپنا بڑا
    کماں اتری تھی اُس کوں چیلا چڑا
  • مرغ کیوں کربنے گا بلا
    ایس اجو کہے وہ ہے چیلا
  • جو اُٹ شہ کیا جیو اپنا بڑا
    کماں اُتری تھی اس کوں چیلا چڑڑا
  • جو اُٹ شہ کیا جیو اپنا بڑا
    کماں اُتری تھی اس کوں چیلا چڑا
  • اتنا نہ بھٹکے پھریے تشریف لائیے بھی
    حضرت سلامت انشا ہے آپ ہی کا چیلا
  • بی بی ایسا خدا واحد اکیلا
    نہ زن فرزند اس کو ہے نہ چیلا
  • ابدال قطب اور غوث ولی ہے دھیان میں تیرے دل سب کا
    کیا گیانی دھیانی نارومن کیا جوگی جنگم گر چیلا
  • ابدال قطب اور غوث ولی ہے دھیان میں تیرے دل سب کا
    کیا گیانی دھیانی ناردمن کیا جوگی جنگم گر چیلا

محاورات

  • آگے آگے گرو پیچھے پیچھے چیلا
  • اتر گرو دکن میں چیلا۔ کیسے بدھیا پدھے اکیلا
  • اندھا گرو بہرا چیلا مانگے ہڑ دے بہیڑا (یا) اندھا گرو بہرا چیلا دونوں نرک میں ٹھیلم ٹھیلا
  • اندھا گرو بہرا چیلا مانے ہڑدے بہیڑا۔ اندھا گرو بہرا چیلا دونوں نرک میں ٹھیلم ٹھیلا
  • گرو ‌بڑا ‌کہ ‌چیلا
  • گرو ‌جو ‌کہ ‌تھا ‌وہ ‌تو ‌گڑ ‌ہو گیا۔ ‌ولے ‌اس ‌کا ‌چیلا ‌شکر ‌ہو گیا
  • گرو ‌سے ‌پہلے ‌چیلا ‌مار ‌کھائے
  • گرو ‌گڑ ‌کا گڑ ‌رہا ‌چیلا ‌شکر ‌ہو گیا۔ ‌گرو ‌گڑ ہی ‌رہے ‌چیلے ‌چینی ‌(شکر) ‌ہوگئے
  • من ملے کا میلا،چت ملے کا چیلا
  • یہ ‌میری ‌سکشا ‌مان ‌رے ‌چیلا۔ ‌کدھے ‌باٹ ‌نہ ‌چال ‌اکیلا

Related Words of "چیلا":