چیمبر کے معنی
چیمبر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَیم (ی لین) + بَر }
تفصیلات
iانگریزی زبان کا لفظ |Chamber| عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء کو "رسالہ حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Chamber "," چَیمْبَر"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : چَیمْبَرْز[چَیم (ی لین) + بَرْز]
- جمع غیر ندائی : چَیمْبَروں[چَیم (ی لین) + بَروں (و مجہول)]
چیمبر کے معنی
"ریوالور کے چیمبر میں ٥ گولیاں باقی ہیں۔" (١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٣٠، دسمبر، ١)
"انہوں نے ازراہ عنایت اپنا ذاتی چیمبر مرے حوالے کر دیا کہ اس کو آپ اپنے استعمال میں لائیں۔" (١٩٨٤ء، جنگ، کراچی، ٤ نومبر، ٣)
"ان کے یہ خانگی دفتر یا چیمبر ملاقات کے موزوں مقامات ہیں کیوں کہ اپنے فرصت کے اوقات انہیں کوئی کام نہیں ہوتا۔" (١٩٦٤ء، بیمۂ حیات، ٩٨)
"گتا یا کارڈ وارنش کے رولروں سے گزر کر خشک چیمبر میں جاتا ہے۔" (١٩٧٨ء، آفسٹ لیتھوگرافی، ١١٦)
"اس سارے آلہ کو ایک ایئرٹائٹ یعنی ہوابند چیمبر کے اندر رکھا جاتا ہے۔" (١٩٧٢ء، تاب کاری، ١٢)
"ایک آئن ساز چیمبر المونیم کے ایک سلنڈری برتنی پر مشتمل ہوتا ہے جس کے درمیان میں دھات کی ایک حاجز . داخل کی ہوتی ہے۔" (١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٢٧٢)
"تجارت اور پیشوں کی ہر شاخ کے لیے ایک چیمبر یا کلب . معین ہے۔" (١٨٩٠ء، رسالہ حسن، اپریل، ٧٤:٣)
چیمبر english meaning
["chamber"]