چین سے کے معنی
چین سے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَین (ی لین) + سے }
تفصیلات
١ - اطمینان سے، آرام سے، بے فکری کے ساتھ۔, m["آرام سے","بے فکری سے"]
اسم
متعلق فعل
چین سے کے معنی
١ - اطمینان سے، آرام سے، بے فکری کے ساتھ۔
شاعری
- ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تُو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تُو نہ میں - لُوٹ کر بھی کوئی بے چین رہا
لُٹ کے بھی چین سے سویا کوئی - مجھے اے قبر‘ دنیا چین سے رہنے نہیں دیتی
چلا آیا ہوں اتنی بات پر گھر چھوڑ کر اپنا - میں رات ٹوٹ کے رویا‘ تو چین سے سویا
کہ دل کا زہر میری چشمِ تر سے نکلا تھا - کوئی تصویر مکمل نہیں ہونے پائی
اب جو دیکھیں تو کوئی ایسی بڑی بات نہ تھی
یہ شب و روز و مہ و سال کا پُرپیچ سفر
قدرے آسان بھی ہوسکتا تھا!
یہ جو ہر موڑ پہ کُچھ اُلجھے ہُوئے رستے ہیں
ان میں ترتیب کا اِمکان بھی ہوسکتا تھا!
ہم ذرا دھیان سے چلتے تو وہ گھر
جس کے بام و در و دیوار پہ ویرانی ہے!
جس کے ہر طاق میں رکھی ہُوئی حیرانی ہے!
جس کی ہر صُبح میں شاموں کی پریشانی ہے!
اِس میں ہم چین سے آباد بھی ہوسکتے تھے‘
بخت سے امن کی راہیں بھی نکل سکتی تھیں
وقت سے صُلح کا پیمان بھی ہوسکتا تھا - آسودگان کنج قفس چین سے تو ہیں
دیکھ اے صبا کھلا نہ شگوفہ بہار کا - چین سے سونے دے ہمیں اے قبر
ہیں تھکے ہارے پہلی منزل کے - چین سے بسمل خوں میں نہاے ٹھنڈی ہوا میں سوتا ہے
ہراک بن موسے قاتل کے مقتل میں پسینہ جاری ہے - بیٹھوں میں کیونکہ چین سے یارو کہ ان دنوں
خاطر سے لے گئی ہے وہ رفتار بیٹھنا - آسود گان کنج قفس چین سے تو ہیں
دیکھ اے صبا کھلا نہ شگوفہ بہار کا
محاورات
- چین سے کٹنا یا گزرنا