چیکنگ کے معنی

چیکنگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَے (ی لین) + کِنگ (ن مغنونہ) }

تفصیلات

iانگریزی زبان کا لفظ |Checking| عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء کو "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Checking "," چَیکِنگ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

چیکنگ کے معنی

١ - روک تھام، مزاحمت۔

"انہیں مخالف ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں کی شاندار چیکنگ کی وجہ سے کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔" (١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٨ جنوری، ٧)

٢ - جانچ پڑتال، معائنہ۔

"ایک انسپکٹر چیکنگ کے لیے ٹنڈو جان محمد پہنچا۔" (١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ١٠ جنوری، ٤)

چیکنگ english meaning

["checking"]