ڈائنامائٹ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Dynamite meanings and details

ڈائنامائٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈا + اِنا (کسرہ ا مجہول) + ما + اِٹ }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٩ء میں "محارباتِ مصر و سوڈان" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Dynamite "," ڈائِنامائِٹ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ڈائنامائٹ کے معنی

١ - ایک پھٹنے والا مادہ جس سے عمارتوں تو منہدم کیا جاتا ہے۔

"جب ڈائنا مائٹ لگایا گیا تو اس کا ایک سرا اس کے دروازے تک آتا تھا۔" (١٩٨٧ء، حصار، ٨١)

٢ - بھک سے اُڑ جانے کی کیفیت، تیز مزاجی، مشتعل ہو جانے والا مزاج (بطور طنز)۔

"منہ کی کڑوی اور مزاج کی جیسے ڈائنا مائٹ۔" (١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ١٠٢)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!