ڈالفن کے معنی
ڈالفن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈال + فِن }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Dolphin "," ڈالْفِن"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : ڈالْفِنْز[ڈال + فِنْز]
ڈالفن کے معنی
١ - مچھلی کی طرح کا ایک تھن دار آبی جانور جسکی تھوتھنی چونچ کی شکل کی ہوتی ہے بعض ممالک میں اسے پالتو جانور کی طرح پالا بھی جاتا ہے۔
"ڈالفن کی جسامت (وہیل کے مقابلے میں) چھوٹی ہے بعض ممالک میں اسے پالتو جانور کی طرح پالا جاتا ہے۔ (١٩٨٥ء، حیاتیات، ١٣٦)